وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی خدمات  سے متعلق محکمے(ڈی ایف ایس) نے جن سامرتھ پورٹل پر اسٹارٹ اپ کامن ایپلی کیشن جرنی کا آغاز کیا


یہ پورٹل تمام پبلک سیکٹر بینکوں سے قرض حاصل کرنے کے لئے اسٹارٹ اپس کے لئے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے

Posted On: 12 NOV 2025 5:14PM by PIB Delhi

محکمہ مالی خدمات (ڈی ایف ایس)، وزارت خزانہ نے آج نئی دہلی میں پبلک سیکٹر بینکس کے جائزہ اجلاس کے دوران جن سامرتھ پورٹل پر اسٹارٹ اپ کامن اپلیکیشن جرنی کا آغاز کیا۔درخواست فارم ڈی ایف ایس کے سکریٹری جناب ایم ناگ راجو نے ڈی ایف ایس کے سینئر عہدیداروں، انڈین بینکس ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کے چیئرمین، پبلک سیکٹر بینکوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سی ای اوز، پی ایس بی الائنس کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سی ای اوز، اور آئی بی اے کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں شروع کیا۔ اسٹارٹ اپ کامن ایپلیکیشن کا عمل آئی بی اے نے پی ایس بی الائنس کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

111111111.jpg

یہ پورٹل تمام پبلک سیکٹر بینکوں سے قرضوں تک رسائی کے لئے ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ساتھ اسٹارٹ اپ فراہم کرتا ہے۔ یہ اسٹارٹ اپس کو قرضوں کے لئے درخواست دینے، پیشکش کا موازنہ کرنے اور متحد ڈیجیٹل سفر کے ذریعے اپنی درخواستوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے ٹریک کرنے کے قابل بناتا ہے۔

ایک ماڈل لون اسکیم کے ذریعے تعاون یافتہ، یہ اقدام 20 کروڑ روپے تک کے قرضے فراہم کرتا ہے کریڈٹ گارنٹی ا سکیم فار اسٹارٹ اپس (این سی جی ٹی سی بذریعہ سی جی ایس ایس)، جو کہ صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے کے تحت ہے۔ یہ پلیٹ فارم ڈیٹا کے ذرائع جیسے کہ پین، جی ایس ٹی، ادیم، آئی ٹی آراور کریڈٹ بیورو کو مربوط کرتا ہے، جس سےتیز تر پروسیسنگ اور زیادہ شفافیت یقینی ہوتی ہے۔ خواتین کاروباریوں کے لئے خصوصی سود کی رعایتیں بھی پیش کی جاتی ہیں، جو شمولیت کو مزید فروغ دیتی ہیں۔

یہ لانچ بھارت کے بڑھتے ہوئےا سٹارٹ اپ سیکٹر کے لئے ایک باہمی تعاون پر مبنی، ٹیکنالوجی پر مبنی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی جانب ایک بڑا قدم ہے، جو ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے وژن کے مطابق کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ت ا

U.NO. 1157


(Release ID: 2189317) Visitor Counter : 8