خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
آئی ٹی بی پی نے ‘‘سوستھ ناری ، سشکت پریوار ابھیان’’ کے تحت چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا
Posted On:
20 SEP 2025 5:10PM by PIB Delhi
سینکڑوں گاؤں والوں کو صحت کی خدمات فراہم کی گئیں
چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں انڈو۔تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی 29ویں بٹالین نے “سوستھ ناری ، سشک پریوار ابھیان” کے تحت دھنورا میں سی او بی کے احاطے میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کا مقصد دیہی خواتین اور عام عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا تھا، ساتھ ہی فورس اور مقامی برادری کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو مضبوط بنانا بھی اس کا حصہ تھا۔

کیمپ میں تقریبا 150 خواتین ، 50 مرد اور 20 بچوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں گاوں والوں اور آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔ آئی ٹی بی پی کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک ٹھاکر ، پرائمری ہیلتھ سینٹر دھنورا کے ڈاکٹر اویناش شکھر ڈانڈے اور ان کی ٹیم نے طبی خدمات فراہم کیں ۔ کیمپ کے دوران صحت کی جانچ کی گئی اور ضروری طبی مشورے دیے گئے ۔

خواتین کے لیے حفظان صحت ، متوازن غذائیت اور موسمی بیماریوں سے تحفظ کے بارے میں خصوصی بیداری اجلاس منعقد کیے گئے ۔ گاؤں والوں کو ‘‘نشہ مکت بھارت ابھیان’’ (منشیات سے پاک ہندوستان مہم) کی اہمیت کے بارے میں بھی بیدار کیا گیا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں آئی ٹی بی پی کے اہلکار ، مقامی گاؤں والے اور عوامی نمائندے موجود تھے ۔ یہ پہل نہ صرف آئی ٹی بی پی کی سماجی ذمہ داری اور انسانی نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے بلکہ فورس اور کمیونٹی کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ایک مثالی کوشش بھی ثابت ہوئی ہے ۔
******
ش ح۔ ش آ ۔ م ش
U. No-1066
(Release ID: 2189069)
Visitor Counter : 5