وزارت آیوش
سکریٹری آیوش کا سی آئی آئی کی سالانہ ہیلتھ سمٹ- 2025 میں ہولیسٹک ہیلتھ کیئر میں آیوروید کے کلیدی کردار پر زور
Posted On:
11 NOV 2025 9:25PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے آج نئی دہلی میں 22ویں سی آئی آئی سالانہ ہیلتھ سمٹ - 2025 سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان میں مجموعی صحت کی دیکھ بھال کے مستقبل کی تشکیل میں آیوروید کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ آیورویدک علاج، تندرستی کے علاج، سم ربائی(زہر کو دور کرے کا عمل) اور یوگا کو جدید طبی خدمات کے ساتھ فعال طور پر مربوط کرکے آیوروید کی وسیع صلاحیتوں کو مکمل طور پر استعمال کریں۔ جناب کوٹیچا نے اس بات پر زور دیا کہ آیوروید اور کلی صحت کے پروگرام ہندوستان میں جامع اور بحالی صحت کی دیکھ بھال کے خواہاں گھریلو اور بین الاقوامی مریضوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے انٹیگریٹیو ہیلتھ کیئر ماڈل کو - روایتی شفا بخش حکمت اور عصری ادویات کے امتزاج کے طور پر - طبی سیاحت کے لیے ایک اہم عالمی مستقر کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو قائم کرنے کے لیے ضروری قرار دیا، جبکہ صحیح معنوں میں ایک جامع اور عالمی معیار کی صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھایا۔
*******
ش ح- ظ ا – م ع
UR No. 1126
(Release ID: 2189060)
Visitor Counter : 8