صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ  ہند نے صدر کے باڈی گارڈز کو ڈائمنڈ جوبلی سلور ٹرمپٹ اور ٹرمپٹ بینر پیش کیے

प्रविष्टि तिथि: 30 SEP 2025 9:33PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ  ہند، محترمہ دروپدی مرمو  نے آج (30 ستمبر 2025) راشٹر پتی بھون میں ایک تقریب کے دوران صدر کے باڈی گارڈز ( پی بی جی) کو ڈائمنڈ جوبلی سلور ٹرمپٹ اور ٹرمپٹ بینر پیش کیا، جو 1950 میں  پی بی جی کے طور پر نامزد ہونے کے بعد 75 سالہ شاندار خدمات کے اعتراف میں تھا۔

07.jpg

‘ویراٹ’، کمانڈنٹ کا چارجر، جو 2022 میں ریٹائر ہوا، اس موقع پر بھی موجود تھا۔  پی بی جی نے ریٹائرمنٹ کے بعد ویراٹ کو اپنایا، جو  پی بی جی کے عملے اور ان کے گھوڑوں کے درمیان تعلق کی ایک منفرد علامت ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 26 جنوری 2022 کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں اس گھوڑے کو پیار سے سہلایا تھا۔

08.jpg

صدر جمہوریہ  نے تقریب کے دوران اپنے مختصر کلمات میں کہا کہ ہم سب  پی بی جی پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے  پی بی جی کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ عسکری روایات کو برقرار رکھنے پر  مبارکباد دی۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام باڈی گارڈز بخوبی جانتے ہوں گے کہ یہ اعزاز ایک اہم ذمہ داری کے ساتھ آتا ہے۔

09.jpg

صدر جمہوریہ کے باڈی گارڈز بھارتی فوج کے سب سے قدیم رجمنٹ ہیں، جسے 1773 میں گورنر جنرل کے باڈی گارڈز کے طور پر قائم کیا گیا تھا (بعد میں وائسرائے کے باڈی گارڈز کے نام سے جانا گیا)۔

27 جنوری 1950 کو اس رجمنٹ کا نام صدر کے باڈی گارڈز رکھا گیا۔ بھارت کے پہلے صدر، ڈاکٹر راجندرا پرساد، نے 14 مئی 1957 کو اپنا سلور ٹرمپٹ اور ٹرمپٹ بینر صدر کے باڈی گارڈز کو پیش کیا۔

010.jpg

صدر کے باڈی گارڈز ( پی بی جی) واحد رجمنٹ ہے جسے دو ‘اسٹینڈرڈز’ رکھنے کی اجازت حاصل ہے یعنی صدر کے باڈی گارڈ کا اسٹینڈرڈ اور  پی بی جی کا رجمنٹل اسٹینڈرڈ۔

پی بی جی پس منظر کا نوٹ دیکھنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں –

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔۔ ع ح۔ر ب

U-1098


(रिलीज़ आईडी: 2188861) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Malayalam