خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

منی پور میں آئی سی ڈی ایس پروجیکٹس کمیونٹی پروگرام کے ذریعے صحت اور غذائیت سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 26 SEP 2025 5:00PM by PIB Delhi

منی پور میں، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ امپھال ویسٹ-I کے تحت، ایک پروگرام ہے جس کا عنوان ہے ’’وِکست بھارت وِکست منی پور‘‘۔ جسے خرکھل پی ایچ سی میں منعقد کیا گیا، جس میں صحت، غذائیت اور بچوں کی فلاح و بہبود پر مرکوز بنیادی سطح کی کوششوں کے ذریعے ایک ترقی یافتہ اور خود کفیل بھارت کے تئیں حکومت کے وژن کو اجاگر کیا گیا۔

اسی دوران، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ امپھال ویسٹ-II کے تحت سوستھ ناری سشکت فیملی ابھیان کے تحت ایک صحت کیمپ بھی منعقد کیا گیا، جہاں عوام کو صحت مند غذائی عادات اپنانے اور متوازن طرزِ زندگی اختیار کرنے کی اہمیت کے بارے میں بیدار کیا گیا۔ اس اقدام کے تحت جسے خاص طور پر خواتین اور کنبوں کومرکوزبنا کر منعقد کیا گیا، تاکہ صحت مند اور باخبر کمیونٹیز کو فروغ دیا جا سکے۔

******

(ش ح ۔ش م ۔  م ا)

Urdu.No-1092


(रिलीज़ आईडी: 2188832) आगंतुक पटल : 21
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी