صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے نے ثبوت پر مبنی صحت کی دیکھ بھال سے متعلق فیصلہ سازی کو مضبوط بنانے کے لیے ڈی ایچ آر اور آئی سی ایم آر کے ساتھ ایم او یو کی تجدید کی


ایم او یو میں اے بی-پی ایم جے اے وائی کے تحت میڈیکل ٹیکنالوجیوں کی طبی افادیت، لاگت کی تاثیر اور ایکویٹی اثرات کا جائزہ لینے کے عزم کی تصدیق کی گئی ہے

این ایچ اے، ڈی ایچ آر اور آئی سی ایم آر نے صحت کی دیکھ بھال کی قیمتوں کا تعین کرنے، علاج کو ہموار کرنے اور آپریشنل تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے ہاتھ ملایا

Posted On: 10 NOV 2025 7:32PM by PIB Delhi

آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کو نافذ کرنے والی ایجنسی نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے محکمہ صحت تحقیق (ڈی ایچ آر) اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ساتھ اپنے مفاہمت نامے (ایم او یو) کی تجدید کی ہے۔

تجدید شدہ تعاون کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کے وسائل کی تخصیص کو بہتر بنانے اور ہندوستان کی اہم صحت اسکیموں میں معیار کو بڑھانے کے لیے ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کے لیے تکنیکی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ایم او یو پر باقاعدہ طور پر ڈاکٹر سنیل کمار برنوال، سی ای او، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی، اور ڈاکٹر راجیو بہل، سکریٹری، محکمہ صحت تحقیق اور ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ایم آر نے دستخط کیے۔ اس موقع پر سینیئر افسران بشمول محترمہ جیوتی یادو، جوائنٹ سکریٹری (اے بی-پی ایم جے اے وائی)، ڈاکٹر پنکج اروڑہ، ڈائریکٹر (این ایچ اے) اور ریڈ کراس سوسائٹی کے نمائندے موجود تھے۔

این ایچ اے اور ڈی ایچ آر/آئی سی ایم آر کے درمیان شراکت داری نے، جو ابتدائی طور پر نومبر 2019 میں قائم ہوئی تھی، اے بی-پی ایم جے اے وائی کے تحت ہیلتھ بینیفٹ پیکج (ایچ بی پی) کو بہتر بنانے میں این ایچ اے کی مدد کرنے کے لیے ہیلتھ ٹیکنالوجی اسسمنٹ (ایچ ٹی اے) کے اصولوں کو کامیابی کے ساتھ استعمال کیا ہے۔ تجدید شدہ ایم او یو اسکیم کے تحت شامل طبی ٹیکنالوجی، طریقہ کار اور آلات کی طبی افادیت، لاگت کی تاثیر اور ایکویٹی اثر کا جائزہ لینے کے مشترکہ عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

اپنے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے، تجدید شدہ معاہدہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے ساتھ تعاون کو بھی مضبوط کرے گا۔ اس کے تحت، ڈی ایچ آر اور آئی سی ایم آر، ہیلتھ ٹیکنالوجی اسسمنٹ انڈیا (ایچ ٹی اے آئی این) پہل کے ذریعے، ڈیجیٹل صحت کی مداخلتوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈیٹا پر مبنی بصیرت فراہم کریں گے جس میں الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ (ای ایچ آر)، ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم اور AI پر مبنی تشخیص شامل ہوگی۔

 

تعاون کے اہم شعبوں میں شامل ہیں:

صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی لاگت: پی ایم-جے اے وائی کے تحت سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں صحت کی دیکھ بھال کے طریقہ کار کے لیے معاوضے کی شرح کو معقول بنانے کے لیے نیشنل کاسٹنگ انیشیٹو سے لاگت کے اعداد و شمار کا استعمال کرنا۔

معیاری علاج کے ورک فلو: ڈی ایچ آر/آئی سی ایم آر کی ماہر کمیٹیوں کے ذریعے تیار کردہ معیاری علاج کے ورک فلو (ایس ٹی ڈبلیو) کو لاگو کرنا مناسب بیماری کے انتظام کو یقینی بنانا، غیر ضروری دیکھ بھال کو کم کرنا اور معیاری خدمات کی فراہمی کو بڑھانا۔

آپریشنل ریسرچ: اے بی-پی ایم جے اے وائی میں عمل درآمد کے چیلنجوں سے نمٹنے، مریضوں کی حفاظت کو بہتر بنانے اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لیے ہدف شدہ نظام صحت کی تحقیق کا انعقاد کرنا۔

یہ تجدید شدہ شراکت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے تمام استفادہ کنندگان کے لیے محفوظ، اعلیٰ معیار اور کفایتی صحت کی دیکھ بھال تک مساوی رسائی کو یقینی بنا کر یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی) کے حصول کے لیے اجتماعی عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

***

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 1055


(Release ID: 2188545) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी