صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کورنیا کے عطیہ اور ٹرانسپلانٹیشن ( پیوند کاری ) کی خدمات کو فروغ دینے کے لیے کورنیا کے ٹرانسپلانٹیشن ضابطوں کو آسان بنایا گیا
Posted On:
10 NOV 2025 5:56PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے اعضاء اور ٹشو ٹرانسپلانٹیشن خدمات ( پیوند کاری ) تک مساوی رسائی کو فروغ دینے کے حکومت کے ویژن کے مطابق 6 نومبر ، 2025 ء کو انسانی اعضاء اور ٹشوز کے ٹرانسپلانٹیشن ایکٹ 1994 کے تحت انسانی اعضاء اور ٹشوز کے ٹرانسپلانٹیشن (ترمیم) ضابطہ 2025 کو نوٹیفائی کیا ہے ۔
یہ ترمیم جو نیشنل آرگن ٹرانسپلانٹ پروگرام یعنی انسانی اعضاء کی پیوند کاری سے متعلق پروگرام (این او ٹی پی) کو مزید مضبوط کرتی ہے ، کا مقصد کارنیل ٹرانسپلانٹیشن مراکز کے کام کاج کو ہموار کرنا اور ملک بھر میں آنکھوں کے عطیہ اور ٹرانسپلانٹیشن کی خدمات تک وسیع رسائی کو آسان بنانا ہے ۔
اس ترمیم کے تحت کارنیل ٹرانسپلانٹیشن مراکز میں کلینیکل اسپیکولر آلات کی لازمی ضرورت کو اب ختم کر دیا گیا ہے ۔
یہ تبدیلی ماہرین کی سفارشات اور متعلقہ فریقوں کی مشاورت پر نہایت ہی محتاط غور و فکر کے بعد متعارف کرائی گئی ہے ۔ توقع ہے کہ اس ترمیم سے بنیادی ڈھانچے اور عملی چیلنجوں میں ، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں آنکھوں کے چھوٹے مراکز کے لیے آسانی ہوگی ۔ اس طرح ملک میں کارنیل ٹرانسپلانٹیشن خدمات کی مجموعی دستیابی اور رسائی میں اضافہ ہوگا ۔
یہ جدید اصلاحاتی ترمیم ملک کے کارنیا عطیہ اور ٹرانسپلانٹیشن ماحولیاتی نظام کو مستحکم بنانے کے لیے ایک طویل مدتی اقدام کے طور پر کام کرے گی ۔
******
U.No. 1044
(ش ح۔ ش م ۔ ع ا)
(Release ID: 2188477)
Visitor Counter : 11