ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور ا ٓب وہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) نے ‘وندے ماترم’قومی گیت کی 150 ویں سالگرہ کوحب الوطنی کے جذبے، شجرکاری مہم اور نمائش کے ساتھ منائی
Posted On:
07 NOV 2025 8:37PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی مرکزی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) نے آج ‘‘وندے ماترم’’ کے پرخلوص اجتماعی نغمے میں حصہ لیا۔ یہ موقع اس یادگار قومی گیت کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر منایا گیا، جس نے بھارت کے اتحاد، حوصلہ اور مادرِ وطن کے لیے بےپناہ عقیدت کے جذبے کو متاثر کیا۔
تقریب میں سینئر اہلکاروں اور عملے نے شرکت کی اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کے براہِ راست خطاب میں بھی شامل ہوئے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے ‘‘وندے ماترم’’ کی تاریخی اہمیت اور اس کے لازوال ورثے کو اجاگر کیا، جسے بھارت کی اجتماعی شناخت، قومی فخر اور لازوال ثقافتی ورثے کی علامت قرار دیا گیا۔
اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے وزارت نے شجرکاری مہم اور موضوعاتی نمائش کا انعقاد کیا۔ شجرکاری کی سرگرمیوں نے”وندے ماترم’’ کی روح اورجذبےکو پیش کیا۔ نمائش میں قومی گیت کے سفر، ثقافتی اثرات اور حب الوطنی کی اہمیت کو پیش کیا گیا، جس نے آزادی کی تحریک میں اس کے کردار اور موجودہ بھارت میں اس کی مسلسل مطابقت اورہم آہنگی کو اجاگر کیا۔
وزارت نے شہری شمولیت کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ اور قومی اتحاد کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو دہرایا، اور بھارت کی قدرتی وراثت کے احترام اور حفاظت کی اقدار پر مبنی اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
*****
(ش ح۔م م ع۔ ف ر )
UR-1020
(Release ID: 2188267)
Visitor Counter : 8