قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانون سازی کے محکمے نے ”وندے ماترم“ کی 150ویں سالگرہ کی یاد میں اجتماعی نغمہ خوانی کی تقریب منعقد کی اور قومی ترانے کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر سال بھر چلنے والی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا

Posted On: 07 NOV 2025 7:48PM by PIB Delhi

وندے ماترم کی یادگاری تقریب آج نئی دہلی کے شاستری بھون میں قانون سازی کے محکمے کے کانفرنس ہال، کمرہ نمبر 440 میں منعقد ہوئی۔ تقریب صبح 9:50 بجے شروع ہوئی اور اس کی صدارت سکریٹری ڈاکٹر راجیو منی نے کی، جبکہ ایڈیشنل سکریٹری جناب آر کے پٹنایک اور ڈاکٹر کے وی کمار سمیت محکمے کے دیگر سینیئر افسران اور عملے نے شرکت کی۔

اس موقع پر 2025–26 کے ”وندے ماترم“ کے یادگاری سال کا با ضابطہ آغاز کیا گیا، جو قومی ترانے کے 150 برس کی تکمیل کا جشن ہے۔ قانون سازی کے محکمے کے سینیئر افسران اور عملے، بشمول منسلک دفاتر یعنی آفیشل لینگویج ونگ (او ایل ڈبلیو) اور ودھی ساہتیہ پرکاشن (وی ایس پی) نے پورے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ  اجتماعی طور پر وندے ماترم گایا۔

وندے ماترم کا نغمہ جناب بنکم چندر چٹ اوپادھیائے نے 1875 میں تخلیق کیا تھا اور بعد ازاں اسے اپنے ناول ’آنند مٹھ‘ میں شامل کیا۔ یہ نغمہ ادب کی حدوں سے آگے بڑھ کر عمل کی پکار بنا، ایک ایسا ترانہ جس نے ملک کے لوگوں کو آزادی اور حریت کے لیے اپنی جد و جہد مزید تیز کرنے کا جذبہ عطا کیا۔ وندے ماترم محض ایک نغمہ نہیں، بلکہ ہماری مادر وطن بھارت کو پیش کیا گیا خراجِ عقیدت ہے اور قوم اور اس کے گراں قدر ثقافتی ورثے کے حوالے سے ہماری ذمہ داری کی لازوال یاددہانی ہے۔

اس موقع پر قانون سازی کے محکمے کے سکریٹری نے ”وندے ماترم“ کی وحدت اور قومی وقار کو ابھارنے میں دیرینہ معنویت کو اجاگر کیا۔ سکریٹری نے کہا، ”وندے ماترم محض ایک نغمہ نہیں بلکہ آزادی، ثابت قدمی اور ثقافتی یکجہتی کی ہندوستانی روح کا روح پرور اظہار ہے۔ جب ہم اس کے 150 برس منا رہے ہیں تو آئیے اپنی قوم کے اعلیٰ نصب العین کے ساتھ اجتماعی عہد وفا کو پھر سے تازہ کریں۔”

وندے ماترم! جے ہند

 

 

 

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

07-11-2025

                                                                                                                                          U: 949

 


(Release ID: 2187680) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी