وزارات ثقافت
عالمی امن کے لیے ایک شاندار نمائش میں ہندوستان سے لائے گئے مقدس بدھ کے آثار بھوٹان کی شان بڑھائیں گے
مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات ڈاکٹر وریندر کمار بھوٹان میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے
ہندوستان اور بھوٹان دعا میں ایک ساتھ: تھمپو تہوار میں عالمی امن کے لیے مقدس بدھ کے آثار کی نمائش
Posted On:
07 NOV 2025 4:42PM by PIB Delhi
روحانی اور ثقافتی بھائی چارے کے ایک گہرے اشارے کے طور پر نئی دہلی کے نیشنل میوزیم میں محفوظ بھگوان بدھ کے مقدس آثار 8 سے 18 نومبر 2025 تک عوامی نمائش کے لیے بھوٹان کے سلطنت کا سفر کریں گے۔
یہ نمائش تھمپو میں عالمی امن کی دعا کے تہوار (گلوبل پیس پریر فیسٹیول- جی پی ایف ایف) کا حصہ ہے، جو عالمی امن اور انسانیت کی شفا کے لیے منعقد ہوتا ہے اور بھوٹان کے چوتھے بادشاہ جگمی سنگیے وانگ چک کی 70 ویں سالگرہ کے موقع سے ہم آہنگ ہے۔ بھوٹان دنیا کا واحد وجرایانہ سلطنت ہے۔
مقدس آثار کے وفد کی قیادت حکومت ہند میں مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات ڈاکٹر وریندر کمارکریں گے اور ان کے ہمراہ سینئر ہندوستانی راہبوں اور اعلیٰ سطح کے حکام کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔
بھوٹان کے وزیر اعظم تشیرنگ ٹوبگے نےجی پی پی ایف کے دوران کہا کہ بھوٹان کے بادشاہ نے اس تہوار کے تصور کو زمین پر امن کو اجاگر کرنے کے ایک موقع کے طور پر پیش کیا۔ یہ تاریخی دورہ، حکومتِ ہند کے محکمہ ثقافت اور انٹرنیشنل بدھ کنفیڈریشن(آئی بی سی) کے اشتراک سے ان مقدس آثار کے بھوٹان آنے کا دوسرا موقع ہے۔ 2011 میں پہلا موقع تھا، جب بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نمگیل وانگ چک کی شادی کے موقع پر یہ آثار بھوٹان آئے تھے۔
عقیدے اور ثقافت کا امتزاج
ان آثار کو تھمپو میں تاشیچو زونگ کے کوینری ہال میں عوامی عبادت کے لیے محفوظ کیا جائے گا ، یہ ایک ایسا محل ہے ،جس میں بھوٹان کی حکومت ہے اور یہ ملک کی خانقاہ برادری کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر کام کرتا ہے ۔
انہوں نے مقدس آثار کو تھمپو لانے کی اجازت دینے پر ہندوستانی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ، جس سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی نشاندہی ہوتی ہے ۔
نمائش کو مزید بہتر بنانا: تین خصوصی نمائشیں
روحانی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ، آئی بی سی اس کے ساتھ تین نمائشیں منعقد کرے گا:
- گرو پدم سمبھوا: ‘نایابگرو’ کی زندگی اور ہندوستان میں مقدس مقامات کا سفر۔
- شاکیا کی مقدس میراث: بدھ کے آثار کی کھدائی اور ان کی اہمیت کی تفصیل۔
- بدھ کی زندگی اور تعلیمات: روشن خیالی کے راستے پر بدھ کے سفر کا جامع تجربہ۔
اس کے علاوہ نئی دہلی کے نیشنل میوزیم میں بدھ مت کے فن اور ورثہ کی گیلری سے منتخب نایاب مجسمے بھی نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے
مشترکہ بدھ مت کے ورثے کی میراث
بدھ مت صدیوں سے بھوٹانی شناخت کا سنگ بنیاد رہا ہے ، اس کا اثر 7 ویں صدی کے کیچو لہکھنگ سے لے کر مشہور پاروٹکٹسانگ جیسے قدیم مندروں سے ظاہر ہوتا ہے ۔ بھوٹان میں بدھ مت کو مضبوط کرنے والے گرو پدم سمبھو کی تعلیمات ، قوم کی ثقافت اور مجموعی قومی خوشی (جی این ایچ) کے اس کے منفرد ترقیاتی فلسفے کی تشکیل کرتی ہیں جس کی جڑیں بدھ کےہمدردی اور فلاح و بہبود کے اصولوں میں کافی گہری ہیں ۔
یہ نمائش ہندوستان کی دنیا کے ساتھ اپنے بدھ مت کے ورثے کو مشترک کرنے کی روایت کو جاری رکھتی ہے، جیسا کہ حال ہی میں منگولیا، تھائی لینڈ، ویتنام اور روس کے کالمیکیا علاقے میں آثار کی نمائشیں منعقد کی گئی تھیں۔ یہ مقدس پپڑہوا زیول آثار کی ہندوستان میں حالیہ کامیاب وطن واپسی کے بعد بھی منعقد ہو رہی ہے، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک انمول قومی خزانے کی وطن واپسی قرار دیا ہے۔
بھوٹان میں مقدس آثار کی یہ نمائش امن کا ایک مضبوط علامتی پیغام ہے، مشترکہ روحانی ورثے کا جشن ہے اورجو ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان گہرے تعلقات کی دوبارہ تصدیق کرتی ہے۔
******
( ش ح ۔م ع ن۔ت ع)
U. No. 928
(Release ID: 2187522)
Visitor Counter : 5