بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے زوبین گرگ کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
19 SEP 2025 9:46PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار زوبین گرگ کے بے وقت انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا: ‘‘آسامی موسیقی کا ایک عہد – جو پرندے کی طرح اپنے پر پھیلا کر اڑا اور نرم چاندنی کی مانند ہماری زندگیوں کو روشن کرتا رہا– ختم ہو گیا ہے۔ہمارے محبوب فنکار،آسام کی دھڑکن، زوبین گرگ کے انتقال سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ یہ ایسی خبر ہے جو ہم کبھی سننا نہیں چاہتے تھے، ہمیں گہرا صدمہ پہنچاہے۔ زوبین گرگ اب ہمارے درمیان نہیں رہے! میں اسام کے لوگوں کے ساتھ اس ناقابلِ برداشت غم کا اشتراک کرتا ہوں۔ یہ آسامی موسیقی کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ یہ حقیقت کہ آسامی زندگی کے ہمارے محبوب فنکار اب ہمارے درمیان نہیں ہیں، ایک ایسی سچائی ہے جسے قبول کرنا بہت دردناک ہے۔ زوبین ہر آسامی کے دل میں بستے ہیں؛ انہوں نے نسلوں تک ایک انمٹ چھاپ چھوڑی ہے۔ وہ صرف ایک فنکار ہی نہیں، بلکہ ہر خاندان کے بیٹے کی طرح ہمارے اپنے تھے۔ آسام کے لوگوں نے انہیں اپنا پورا پیار دیا۔ یہ سوچنا کہ اتنے جذباتی فنکار اچانک ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، یقین سے پرے ہے، تصور سے پرے ہے۔
مجھے زبین کے ساتھ اپنی طویل وابستگی اور ان کی سریلی آواز یاد ہے، جب وہ مجھے پیار سے‘‘سربا دا’’ کہتے تھے۔ وہ آواز پھر کبھی سنائی نہیں دے گی۔ زوبین کھلے ذہن، نڈر اور بڑے دل والے تھے۔ وہ اپنے لوگوں سے دل سے پیار کرتے تھے۔ ان کا انتقال آسام کی سماجی اور ثقافتی زندگی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ وہ ہماری یادوں سے کبھی نہیں مٹیں گے۔ ان کی غیر معمولی تخلیقات ہر آسامی کے دل میں زندہ رہیں گی۔ میں زوبین گرگ کی روح کے سکون کے لیے دعا کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ اور ان گنت مداحوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
زوبین نے ‘‘چھوٹی عمر سے ہی،سخت محنت اور پختہ خود اعتمادی کے ذریعے، موسیقی کی دنیا میں اپنے لیے ایک جگہ بنائی۔ انہوں نے علاقائی حدود کو عبور کیا اور قومی اور بین الاقوامی اسٹیج پر اپنی چمک دکھائی۔ ان کے دل کو چھو لینے والے گیت لوگوں کو متاثر کرتے، معاشرے کی ترقی اور نسلوں کو تحریک دیتے رہیں گے۔ زوبین گرگ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔’’
***
ش ح۔ ک ا۔ ن ع
U.NO.918
(रिलीज़ आईडी: 2187389)
आगंतुक पटल : 23