قانون اور انصاف کی وزارت
برطانیہ کی وزارت انصاف کے وفد نے قانون اور انصاف کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانےکیلئے لیجسلیٹو ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری سے ملاقات کی
Posted On:
07 NOV 2025 1:09PM by PIB Delhi



برطانیہ کی وزارت انصاف (ایم او جے) کے درج ذیل نمائندوں نے، برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیداروں کے ساتھ، وزارت قانون و انصاف کے قانون ساز محکمہ کے سکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام سے 6 نومبر 2025 کو صبح 11:30 بجے شاستری بھون، نئی دہلی میں ملاقات کی۔
- جناب ڈیوڈ میئر، بین الاقوامی پروگراموں کے سربراہ، ایم او جے۔
- محترمہ کرسٹینا سوپر، بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کی سربراہ، ایم او جے۔
- جناب پال اسکاٹ، سینئر پالیسی ایڈوائزر، لیگل سروسز، ایم او جے۔
- محترمہ باربورا سنڈاروا، سینئر پالیسی ایڈوائزر، انٹرنیشنل انگیجمنٹ، ایم او جے۔
ملاقات میں فریقین نے قانون اور انصاف کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر وسیع تبادلہ خیال کیا اور کاروبار کرنے میں آسانی، فرسودہ قوانین کو ختم کرنے، ٹرائبیونل نظام، صنفی انصاف اور قانون سازی کے میدان میں دونوں ممالک کے حکام کے لئے تربیتی پروگرام سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت نامے(ایم او یو) کے پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستان اور برطانیہ نے میٹنگ میں قانون اور انصاف کے شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن ع
U.NO.900
(Release ID: 2187382)
Visitor Counter : 7