ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ٹیکسٹائل وفد نے مانچسٹر روڈ شو میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں ہندوستان کی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ پائیداری اور سرکلرٹی مہم  بھارت ا ور برطانیہ  کے درمیان ٹیکسٹائل کی تجارت کو گہرا بناتی ہے

प्रविष्टि तिथि: 25 SEP 2025 8:27PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی وفد نے مانچسٹر، برطانیہ میں ایک سرشار تکنیکی ٹیکسٹائل روڈ شو میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس وفد میں ٹیکسٹائل کی وزارت کے سینئر افسران اور انسانوں کے ذریعے بنائے گئےفائبر، ٹیکنیکل ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل کے دیگر اہم شعبوں بشمول ٹی ای ایکس پی آر او سی آئی ایل کے نمائندے شامل تھے، جو ہندوستان کی مضبوط صلاحیتوں اور جدت پر مبنی اور پائیدار ترقی کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

b.jpg

سکریٹری کا خطاب - اختراع، پائیداری اور سی ای ٹی اے

اپنے کلیدی خطاب میں، سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ نے اس بات پر زور دیا کہ تکنیکی ٹیکسٹائل ہندوستان کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے طب شعبوں میں سے ایک  ہیں، جو تحقیق و ترقی، جدید مینوفیکچرنگ اور سرکلر اکانومی کے طریقوں سے چلتے ہیں۔ انہوں نے خطاب کے دوران طویل مدتی مسابقت کو مضبوط بنانے کے لیے نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن(این ٹی ٹی ایم) اسکیم کے تحت پائیداری، سبز مینوفیکچرنگ اور فضلہ میں کمی پر ہندوستان کی توجہ کو اجاگر کیا۔

انہوں نے  اس بات کا بھی ذکر  کیا کہ ہندوستان-برطانیہ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدہ (سی ای ٹی اے) ایک جیت کا فریم ورک تیار کرتا ہے - جو برطانیہ کے لیے محفوظ، پائیدار سورسنگ اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کی پیشکش کرتا ہے، اور مارکیٹ تک رسائی، ٹیرف میں کمی، معیارات کی باہمی شناخت اور ہندوستان کے لیے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھاتا ہے۔ محترمہ راؤ نے برطانیہ کے خوردہ فروشوں اور صنعتی صارفین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ لچکدار اور پائیدار سپلائی چینز کی تعمیر کے لیے ہندوستان کے لاگت سے مقابلہ کرنے والے، اختراع پر مبنی ماحولیاتی نظام کے ساتھ شراکت داری کریں۔

c.jpg

اسٹریٹجک مصروفیات

 بھارتی وفد نے جدید ترین مواد، پائیدار تکنیکی ٹیکسٹائل اور سرکلر فیشن ماڈلز میں شراکت داری تلاش کرنے کے لیے مانچسٹر میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں مانچسٹر فیشن انسٹی ٹیوٹ اور گرافین انجینئرنگ انوویشن سنٹر، مانچسٹر سمیت اہم اختراعی مراکز کا بھی دورہ کیا۔

 

ہندوستان کا تکنیکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ اسنیپ شاٹ (مالی سال 2025-2024)

عالمی برآمدات: 2.92 بلین امریکی ڈالر

اہم زمرے: پیکٹیک (37.5فیصد)، انڈوٹیک (28فیصد)

برطانیہ کو برآمدات: 136 ملین امریکی ڈالر(4.7فیصد حصہ)

d.jpg

 پیش رفت

اس دورے سے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی مواقع، مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری اور ٹکنالوجی کی شراکت میں سہولت فراہم کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔ خصوصی اسکیمیں جیسے کہ پی ایم مِترا میگا ٹیکسٹائل پارکس، پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم اور این ٹی ٹی ایم عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ  تیار کررہی ہیں ور کاروباری ماحول کو یقینی  بنا رہے ہیں۔ سی ای ٹی اے کے بازار تک رسائی کے فوائد کے ساتھ مل کر، بھارت 2030 تک ٹیکسٹائل کی برآمدات کو دوگنا کرنے کے اپنے وژن کو آگے بڑھا رہا ہے، اور ساتھ ہی باہمی طور پر فائدہ مند، پائیدار اور مستقبل کے لیے تیار بھارت اوربرطانیہ  کے درمیان ٹیکسٹائل سے متعلق تجارتی شراکت داری کی حمایت کر رہا ہے۔

********

 

 ( ش ح ۔م  م ع۔رض)

90U. No. 8


(रिलीज़ आईडी: 2187243) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Malayalam