کامرس اور صنعت کی وزارتہ
عزت مآب وزیر تجارت و صنعت کا متحدہ عرب امارات کا دورہ سرمایہ کاری پر بات چیت کو آگے بڑھاتا ہے اور اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرتا ہے
Posted On:
19 SEP 2025 8:43PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر عزت مآب جناب پیوش گوئل نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں متعدد میٹنگیں کیں۔ جن میں دو طرفہ تجارت کو مضبوط کرنے، سرمایہ کاری کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور ہندوستان-یو اے ای تعلقات کو مزیدمضبوط کرنے کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مبذول کی گئی۔
عزت مآب وزیر موصوف نے یو اے ای-انڈیا بزنس کونسل (یو آئی بی سی) گول میز کے دوران ممتاز ہندوستانی اور یو اے ای کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ تبادلہ ٔ خیال کیا ۔مرکزی وزیر پیوش گوئل نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ برائےتجارت عزت مآب ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی کے ساتھ مشترکہ طورپر اس اجلاس کی صدارت کی ۔ دونوں لیڈروں نے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت داری پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے میں کاروباری برادری کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ۔ اس دوران دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے ، کاروباری شراکت داری کو مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بھارت مارٹ اور انڈیا یو اے ای فرینڈشپ ہاسپیٹل جیسے کلیدی منصوبوں پر ہورہی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ یو اے ای میں وسیع تر ہندوستانی تارکین وطن پر پڑنے والے اثرات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ عزت مآب وزیر اور عزت مآب ڈاکٹر ثانی نے انسان دوست اقدامات میں کاروباری رہنماؤں کے بڑھتے ہوئے کردارپر روشنی ڈالتے ہوئےوسیع تر برادری کے لیے ان اقدامات کے تعمیری کردار پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔ دونوں رہنماؤں نے کاروباری اداروں کو دعوت دی کہ وہ نہ صرف ہندوستان اور متحدہ عرب امارات میں مواقع تلاش کریں بلکہ افریقہ ، یورپ اور وسطی ایشیا جیسے دیگر خطوں میں بھی اپنے دائرہ کار اور عزائم کو وسیع کریں ۔
معزز وزیر اور متحدہ عرب امارات کے ممتاز کاروباری رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے سیشن کی اپیرل گروپ کے چیئرمین جناب نیلیش وید نے نظامت کی۔ یہ بات چیت سرمایہ کاری کی رسائی کو بڑھانے اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کے علاقائی اور عالمی عزائم کی حمایت کرنے کے ہندوستان کی صلاحیت کو اجاگر کرنے پر مرکوز تھی۔ عزت مآب وزیر نے میکرو اکنامک نمو، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی شمولیت کے سلسلے میں ہندوستانی معیشت کی حالیہ پیش رفت کا خاکہ پیش کیا اور ’وکست بھارت‘ کی طرف ہندوستان کی پیش قدمی پر مزید زور دیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے کاروباریوں کو ہندوستان میں آنے والے ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانےکے لئے بھی مدعو کیا۔
ان مصروفیات کے دوران متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بڑھانے کے لیے تعمیری نقطہ ٔنظر پر تبادلہ ٔ خیال کیا۔ جس میں بازار تک رسائی ، ریگولیٹری عمل اور تنازعات کے حل سے متعلق مسائل شامل ہیں ۔ ثالثی کے فریم ورک اور نفاذ کی پیش گوئی جیسے معاملات پر بھی مستقبل کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عزت مآب وزیر نے ایک شفاف اور سہولت بخش کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم کرنے کے لیے اصلاحات پر حکومت کی مستقل توجہ پر روشنی ڈالی ۔ ہندوستان کی حالیہ معاشی کارکردگی-آخری سہ ماہی (مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی) میں جی ڈی پی کی نمو 7.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جس میں افراط زر قابو میں رہا۔اسے لچک اور رفتار دونوں کی عکاسی کے طور پربیان کیا گیا ، جس سے ہندوستان نےسرمایہ کاری کے سب سے پرکشش عالمی مقامات میں سے ایک اہم مقام بن گیا ہے ۔
عزت مآب وزیر نے ابوظہبی بینک کی اولین سی ای او محترمہ ہانا الروستمانی ، افکو گروپ کے جناب عرفان الانا اور شراف گروپ کے جناب شرف الدین شرف کے ساتھ اس شعبے میں سر مایہ کاری پرمرکوز بات چیت کی ۔ جس میں کمپنیوں کے لیے ترقی کے راستوں پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ وہ ہندوستان میں اپنی موجودگی کو بڑھا سکیں اور دونوں ممالک کے کاروبارکے درمیان مالی اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط کر سکیں ۔
اس دوران عزت مآب وزیر نے انڈیا پیپلز فورم کے نمائندوں کے ساتھ بھی بات چیت کی ، جس میں ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ مسلسل مشغولیت اور ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اس کے لازمی کردار کی عکاسی ہوتی ہے ۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی تارکین وطن کے اہم تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو آگے بڑھانے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی ۔
متحدہ عرب امارات ہندوستان کے اہم ترین اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ان کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری گہری سیاسی مصروفیت، تاریخی معاہدوں کے ذریعے مضبوط اقتصادی انضمام اور توانائی، دفاع، ٹیکنالوجی اور غذائی تحفظ جیسے شعبوں میں تعاون پر مبنی ہے۔
****
ش ح۔ م ح ۔ ش ب ن
U. No-879
(Release ID: 2187200)
Visitor Counter : 8