مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال 7 نومبر 2025 کو اربن موبلٹی انڈیا کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کریں گے

Posted On: 06 NOV 2025 6:13PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) حکومت ہند نے ’’اربن ڈیولپمنٹ  اینڈ موبلٹی نیکسس ‘‘ کے موضوع کے ساتھ آج گروگرام، ہریانہ میں 18 ویں اربن موبلٹی انڈیا (یو ایم آئی) کانفرنس اور نمائش 2025 کے لیے تعارف نامہ  تقریب کا انعقاد کیا۔  یو ایم آئی کانفرنس اور نمائش کی صدارت جناب جے دیپ، افسر بکار خاص  (اربن ٹرانسپورٹ) ڈاکٹر چندر شیکھر کھرے، منیجنگ ڈائریکٹر، گروگرام میٹرو ریل لمیٹڈ اور دیگر سینئر حکام کر رہے ہیں۔

تعارف نامہ  تقریب  میں خطاب کرتے ہوئے جناب جے دیپ نے مربوط منصوبہ بندی اور پائیدار نقل و حمل کے حل کے ذریعے شہری نقل و حمل کو بڑھانے پر اس سال کی تقریب کی توجہ پر روشنی ڈالی۔  انہوں نے یاد دلایا کہ قومی شہری نقل و حمل پالیسی (این یو ٹی پی) 2006 شہری نقل و حمل میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور معاشرے کے تمام طبقات کے لیے مساوی اور پائیدار نظام کو فروغ دینے کے لیے ریاستی اور شہری سطح پر صلاحیتوں کو فروغ دینے پر زور دیتی ہے۔

جناب جے دیپ نے مزید کہا کہ تین روزہ پروگرام میں آٹھ تکنیکی سیشن ، آٹھ گول میز اور دو مکمل سیشن شامل ہوں گے، جن میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین کی شرکت ہوگی۔  یہ بات چیت شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور پائیدار نقل و حمل  کے حل کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔

جناب جے دیپ نے بتایا کہ مرکزی کانفرنس اور نمائش 7 سے 9 نومبر 2025 تک منعقد کی جائے گی ، جس کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف اربن ٹرانسپورٹ (انڈیا) کے ذریعے حکومت ہریانہ اور گروگرام میٹرو ریل لمیٹڈ (جی ایم آر ایل) کے تعاون سے کیا جائے گا۔  نمائش ، جو کانفرنس کا ایک لازمی حصہ ہے، کا افتتاح ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب منوہر لال 7 نومبر 2025 کو کریں گے اور یہ تینوں دنوں تک جاری رہے گی۔

ڈاکٹر چندر شیکھر کھرے نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ اس کانفرنس کے پیچھے وژن شہری نقل و حمل  کو بہتر بنانے کے لیے عملی اور قابل توسیع حل کی نشاندہی کرنا ہے ، جس سے شہریوں کے لیے سفر کے وقت اور اخراجات کو کم کیا جا سکے۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 865


(Release ID: 2187105) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी