نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے ​​زیر التواء معاملات کے 100فیصد نمٹارےاور صفائی ستھرائی کے بڑے اقدامات کے ساتھ خصوصی مہم 5.0 کامیابی سے مکمل کی

Posted On: 06 NOV 2025 4:15PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن اور مشن سے تحریک حاصل کرکے، جس کا مقصد صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینا اور سرکاری امور میں زیر التواء کام کو کم کرنا ہے، نیتی آیوگ نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا۔ اس مہم میں زیر التواء امور کے بروقت حل، موثر جگہ کے انتظام اور نیتی آیوگ کے تمام دفاتر میں صاف،ماحول کےلئے سازگار اور مؤثر کام کے ماحول کی تشکیل پر خصوصی زور دیا گیا۔

مہم دو مرحلوں میں انجام دی گئی: ایک تیاری کا مرحلہ اور دوسرا نفاذ کا مرحلہ، جو نیتی آیوگ کی مؤثر حکمرانی اور عوامی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ تیاری کا مرحلہ، جو 15 سے 30 ستمبر 2025 تک جاری رہا، نیتی آیوگ نے 2,353 فائلوں کا جائزہ لینے کے لیے شناخت کی، تین زیر التواء عوامی شکایتی درخواستوں اور چھ پارلیمانی یقین دہانیوں سمیت دفاتر کی جگہیں جنہیں صفائی ستھرائی اور بہتر انتظام کی ضرورت تھی، ان کابھی جائزہ لیاگیا۔ ان کاسرگرمیوں نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 کے کامیاب نفاذ کی بنیاد رکھی۔

نفاذ کے مرحلے میں، 2 سے 31 اکتوبر 2025 کے دوران، نیتی آیوگ نے تمام تین زیر التواء عوامی شکایتی درخواستوں اور چار پارلیمانی یقین دہانیوں کو 100 فیصد حل کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ مجموعی طور پر 2,353 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 2,111 فائلیں نمٹائی گئیں۔ دفاتر، بیرونی احاطہ، ریکارڈ رومز اور محکمہ جاتی کینٹین میں صفائی ستھرائی کی جامع مہم انجام دی گئیں۔ فائلوں  کو نمٹائے جانے اور غیراستعمال شدہ سامان کوہٹائے جانے کے ذریعے تقریباً 215 مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی ہوئی، جس سے ایک منظم اور ماحول کے لئے سازگار کام کاج کی جگہ قائم ہوئی۔ اس مہم کے نتیجے میں غیراستعمال شدہ سامان کی فروخت سے 23,916 روپے کی آمدنی بھی حاصل ہوئی، جو اس اقدام کے عملی نتائج کو ظاہر کرتی ہے۔

خصوصی مہم 5.0 کو‘سوچھتا ہی سیوا مہم 2025’ کے ساتھ مزید تقویت دی گئی، جو نیتی آیوگ میں 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک منعقد ہوئی۔ اس مہم کے تحت سینئر افسران نے ریکارڈ رومز کا معائنہ کیا، پرانے ریکارڈ کی جانچ، خارج کرنے اور ڈیجیٹلائز کرنے پر خاص زور دیا، اور غیراستعمال شدہ سامان کو ہٹائے جانے کی کارروائیاں بھی ا نجام دیں۔ افسران اور عملے میں صفائی ستھرائی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے بیداری سے متعلق سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔ دفتر کے مختلف شعبوں بشمول محکمہ جاتی کینٹین میں وسیع پیمانے پر صفائی ستھرائی کی مہم چلائی گئی تاکہ اعلیٰ معیار کی صفائی  ستھرائی اوررکھ رکھاؤ کویقینی بنائی جا سکے۔

اس مہم کے حصے کے طور پر، نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین، جناب سمن کے بیری نے افسران اور عملے کوسوچھتا کاعہد دلایا، جس کے تحت صفائی ستھرائی اور بہتر حکمرانی کے لیے اجتماعی عزم کو دوہرایا گیا۔ عہدکرنے کی تقریب کے بعد، وائس چیئرمین اور نیتی آیوگ کے سی ای او، جناب بی وی آر سبراہمیں نے مشترکہ طور پر کیمپس بھر میں صفائی ستھرائی مہم کا آغاز کیا۔

ان مربوط کوششوں کے ذریعے، نیتی آیوگ نے وزیراعظم کے‘سوچھتا،سیوا اورسنکلپ سے سدھی ’کے نظریہ کو عملی شکل دینے کے اپنے عزم کااعادہ کیا اور حکمرانی میں جوابدہی، مؤثرکارکردگی اور پائیداری کے ماحول کو فروغ دیا۔

1.jpg 2.jpg

3.jpg 4.jpg

5.jpg

*****

(ش ح۔ا ع خ۔ ف ر )

UR-861  


(Release ID: 2187054) Visitor Counter : 8