سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پچ ایکس @ای ایس ٹی آئی سی 2025 ہندوستان کے ڈیپ ٹیک روشن مستقبل کا پیش خیمہ

Posted On: 06 NOV 2025 11:56AM by PIB Delhi

ابھرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن کانکلیو (ای ایس ٹی آئی سی 2025) کے دوسرے دن پچ ایکس @ای ایس ٹی آئی سی 2025 میں اختراع اور انٹرپرائز کی ایک متحرک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں ہندوستان کے کچھ انتہائی امید افزا ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس اور سرکردہ سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

بیس سے زیادہ اہم اسٹارٹ اپس نے پیک ایکس وی، یورنیسٹ، فاسٹ انڈیا، آئی آئی ایم اے وینچرز اور سلور نیڈل وینچرز (ایس این وی) فنڈ کے ممتاز سرمایہ کاروں کے سامنے جدید ترین ٹیکنالوجیز پیش کیں۔ یہ تقریب ڈیپ ٹیک انٹرپرینیورشپ میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی رفتار اور سائنسی تحقیق کو اسکیل ایبل مارکیٹ سولیوشن میں تبدیل کرنے کے اس کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اجتماع سے خطاب کیا اور اختراع میں تعاون کے لیے ابتدائی صنعتی روابط اور سرمایہ کاروں کی مسلسل شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ حال ہی میں شروع کی گئی ایک لاکھ کروڑ روپے کی تحقیق، ترقی اور اختراع (آر ڈی آئی)سے متعلق اسکیم پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس پہل سےنجی شعبے کی شرکت کو فروغ ملے گا اور ہندوستان کے ڈیپ ٹیک انقلاب کو فروغ ملے گا۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری پروفیسر ابھے کرنڈیکر نے آر ڈی آئی اسکیم کے آپریشنل فریم ورک کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور اس کا اعلان کیا کہ ڈی ایس ٹی اور ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) جلد ہی ابھرتے ہوئےشعبوں میں ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کی مدد کے لیے ابتدائی سرمایہ کاری کریں گے۔

ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ شوکیس میں حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں کی طرف سے نامزد کردہ 30 کامیاب اسٹارٹ اپس کو پیش کیا گیا۔ اس نمائش نے تحقیقی مہارت، آئی پی تخلیق اور عالمی مسابقت سے چلنے والے اختراعی ماحولیاتی نظام کو پروان چڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کی۔
اسٹارٹ اپس نے خلائی اور دفاع، کوانٹم ٹیکنالوجیز، سائبرسیکورٹی، ہیلتھ اینڈ لائف سائنسز، سیمی کنڈکٹرز، انڈسٹری 4.0 ، مصنوعی ذہانت، پانی اور ایگری ٹیک سمیت سرحدی شعبوں کی نمائندگی کی۔

ان میں سے کچھ جیسے اینڈیور ایئر سسٹمز، ایٹریہ انوویشنز، لائفپارک ٹیکنالوجیز، نوکارک روبوٹکس اور فورٹی ٹو لیبز انتہائی سرمایہ کاری کے قابل اسٹارٹ اپس کے طور پر ابھرے۔ اس کانکلیو میں خواتین کاروباریوں کو بھی نمایاں مقام ملا، جو ٹیکنالوجی پر مبنی انٹرپرائز کے لیے ہندوستان کے شمولیاتی نقطۂ نظر کی علامت ہے ۔

ایونٹ کا اختتام سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپس کی یکساں پرجوش شرکت کے ساتھ ہوا، جس میں پچ ایکس @ای ایس ٹی آئی سی 2025 کو ہندوستان کے ڈیپ ٹیک مستقبل کے لیے ایک محرک اور ملک کی اختراع پر مبنی ترقی کا سنگ بنیاد قرار دیا گیا۔

******

(ش ح ۔ک ح ۔ع ر(

U. No. 851


(Release ID: 2186982) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , हिन्दी