وزارت سیاحت
وزارتِ سیاحت نے 4 سے 6 نومبر 2025 تک لندن میں منعقد ہونے والی ورلڈ ٹریول مارکیٹ (ڈبلیو ٹی ایم) میں شرکت کی
Posted On:
05 NOV 2025 9:30PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کی وزارتِ سیاحت 4 سے 6 نومبر تک ایکسل لندن میں منعقد ہونے والی ورلڈ ٹریول مارکیٹ (ڈبلیو ٹی ایم) لندن میں حصہ لے رہی ہے۔ وزارتِ سیاحت تقریباً 30 شرکاء پر مشتمل ایک وفد کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کر رہی ہے، جن میں مختلف ریاستی حکومتیں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقے، بھارت کی سفری صنعت سے وابستہ ان باؤنڈ ٹور آپریٹرز اور آئی آر سی ٹی سی شامل ہیں۔ اس شرکت کا مقصد بھارت کی متنوع ثقافت ، سیاحت کے مختلف شعبوں اور دلچسپ و دلکش تجربات کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

اپنے بھرپور ثقافتی ورثے، متنوع قدرتی مناظر، روحانیت، مہم جوئی اور صحت و تندرستی سے متعلق مواقع، عالمی معیار کی مہمان نوازی، اور دیہی علاقوں کے حقیقی ہوم اسٹے کے امتزاج کے ساتھ بھارت دنیا بھر کے سیاحوں کو ایک نئے اور بہتر تجربے کی دعوت دیتا ہے۔ اس معروف عالمی سیاحتی فورم میں بھارت کی موجودگی اس عزم کی عکاس ہے کہ ملک عالمی سیاحتی نظام کے ساتھ بہتر کاروباری تعلقات استوار کرے اور غیر ملکی سیاحوں کی بھارت آمد میں اضافہ کرے۔
جموں و کشمیر، لداخ، دہلی اور چنڈی گڑھ کے محکمہ جاتِ سیاحت کے علاوہ ٹور آپریٹرز، ڈیسٹی نیشن مینجمنٹ کمپنیاں اور آئی آر سی ٹی بھارت پویلین میں شریک ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جن دیگر ریاستوں کے محکمہ جاتِ سیاحت حصہ لے رہے ہیں ان میں گوا، کیرالا، تمل ناڈو، تلنگانہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، راجستھان اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔ یہ ریاستیں اپنے منفرد سیاحتی تجربات پیش کر رہی ہیں اور دنیا بھر سے ممکنہ گاہکوں اور شراکت داروں سے روابط قائم کر رہی ہیں۔

4 نومبر کو انڈیا پویلین کا افتتاح برطانیہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشن اور حکومتِ ہند کی وزارتِ سیاحت کے جوائنٹ سیکریٹری نے مشترکہ طور پر کیا۔ افتتاحی تقریب میں سمتی دیا کمارِی، نائب وزیرِ اعلیٰ راجستھان اور گوا، مدھیہ پردیش اور آندھرا پردیش کے وزرائے سیاحت بھی موجود تھے۔
سال 2024 کے دوران بھارت نے 20.57 ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، سنگاپور اور کینیڈا جیسے اہم ممالک سے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا، بھارت کے لیے ان سیاحتی ممالک میں لگاتار شامل ہیں جہاں سے سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح بھارت کا رخ کرتے ہیں۔
ورلڈ ٹریول مارکیٹ (ڈبلیو ٹی ایم) 2025میں لندن میں دنیا بھر کی سیاحتی صنعت کے نمایاں ماہرین، خریدار اور نمائش کار ایک جگہ جمع ہورہے ہیں تاکہ وہ سیاحت کے مستقبل پر تبادلۂ خیال کریں، نئے خیالات سے ایک دوسرے کو واقف کرائیں اور باہمی شراکت داریوں کو فروغ دیں۔ جیساکہ عالمی سیاحت کی بحالی کے عمل میں تیزی آرہی ہے ، بھارت کی اس تقریب میں شرکت نہایت بروقت اور اہم ہے، کیونکہ ملک خود کو ترقی کے نئے مواقع کے لیے تیار کر رہا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کے ٹریول اینڈ ٹورازم کمپیٹی ٹیو نس انڈیکس کے مطابق، 2024 میں بھارت 119 ممالک میں 39ویں نمبر پر رہا۔
* * * *
)ش ح – اس - م ذ(
UN.853
(Release ID: 2186950)
Visitor Counter : 6