کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی نے صفائی  ستھرائی کو فروغ دینے اور زیر التواء معاملوں میں کمی لانے کے لیے خصوصی مہم 5.0 کے تحت اہم سنگِ میل حاصل کیا


انڈین ربڑ میٹریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ڈی پی آئی آئی ٹی کی ’’ویسٹ ٹو ویلتھ‘‘ پہل کے تحت ربڑ کے فضلے سے  پائیدار سڑکوں کی تعمیر کی

Posted On: 06 NOV 2025 11:57AM by PIB Delhi

حکومت ہند کے فروغِ صنعت و داخلی تجارت کے محکمہ(ڈی پی آئی آئی ٹی) اور اس کے ماتحت اداروں نے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کی مجموعی رہنمائی میں نافذ کی گئی خصوصی مہم 5.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی کے اصولوں کو ادارہ جاتی شکل دینا اور زیر التواء معاملوں کا بروقت ازالہ یقینی بنانا تھا۔

اس دوران انڈین ربڑ میٹریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی آر ایم آر آئی) ، جو ڈی پی آئی آئی ٹی کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، نے ’ویسٹ ٹو ویلتھ‘ مہم پر عمل کرتے ہوئے پھینکے ہوئے ربڑ کے فضلہ کا استعمال کر کے قابل رسائی سڑک کے ایک حصّے کی تعمیر کی، جس میں ویسٹ ربڑ ٹائلز استعمال کی گئیں۔ اس مقصد کے لیے کرمبھ ربڑ سیمنٹ کنکریٹ (سی آر سی سی)  یعنی سیمنٹ کنکریٹ اور10 سے 15 فیصد ربڑ کے ذرات پر مشتمل جدید مرکب استعمال کیا گیا، جس سے سڑک کی مضبوطی، استحکام اور پائیداری میں اضافہ ہوا اور استعمال شدہ ٹائروں کے ٹھکانے لگانے کے مسئلے کا حل بھی دریافت ہوا۔سڑک کی کارکردگی کو سائنسی طور پر طاقت، لچک دار اور استحکام کے معیار کے تحت جانچا گیا۔ یہ ماحول دوست طریقہ پائیدار بنیادی ڈھانچے کے لیے ایک قابلِ تقلید ماڈل پیش کرتا ہے اور اختراع وسرکلر اکنامی کے اصولوں سے وابستگی کی بہترین مثال ہے۔

ڈی پی آئی آئی ٹی نے صفائی ستھرائی کے اپنے تمام اہداف 100 فیصد تک حاصل کیے۔ ملک بھر کے 70 مقامات کا احاطہ کرتے ہوئے 500  صفائی ہدف یونٹس(سی ٹی یو) میں صفائی مہمات چلائی گئیں۔ تمام نشان زد مقام پر کامیابی سے کام مکمل کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ محکمہ صاف اور مؤثر دفتری ماحول کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔

صفائی مہم کے ساتھ ساتھ ڈی پی آئی آئی ٹی نے مہم کے دیگر اہم نکات پر بھی قابلِ ذکر پیش رفت کی۔ محکمے نے1,572 کاغذی فائلوں کا جائزہ لیا (جو ہدف کا 100 فیصد تھا) اور ان میں سے1,119 فائلوں کا ازالہ کیا گیا، جس سے11,235 مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی ہوئی اور فضلے کی فروخت سے17,69,569 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔عوامی شکایات کے ازالے، اپیلوں، ای فائلوں اور کاغذی فائلوں کے جائزے اور صفائی مہم کے تمام نکات پر تقریباً100 فیصد تک ہدف حاصل کیا گیا، جو محکمے کی شفافیت اور مؤثر ریکارڈ مینجمنٹ کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دفتری ماحول کو مزید بہتر بنانے پر بھی توجہ دی گئی تاکہ عملے کے لیے سہولت اور کارکردگی میں اضافہ ہو سکے۔

یہ مہم2 سے 31 اکتوبر 2025 تک چلائی گئی ، جبکہ اس سے قبل 15 سے 30 ستمبر 2025 تک مہم کی تیاری کا مرحلہ جاری رہا۔ اس پورے عرصے کے دوران ڈی پی آئی آئی ٹی کی کوششوں نے صفائی ستھرائی، منظم ریکارڈ مینجمنٹ اور زیر التواء معاملوں کے بروقت ازالے کے حوالے سے آگاہی میں اضافہ کیا۔اہداف کی تقریباً مکمل تکمیل سے ڈی پی آئی آئی ٹی نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ وہ سرکاری نظام میں مؤثر کارکردگی، بروقت جواب دہی اور صفائی و نظم و ضبط کی مستحکم ثقافت کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

************

ش ح۔ ت ف۔ش ت

 (U-844)


(Release ID: 2186885) Visitor Counter : 10