وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے ’’آپریشن وائٹ کولڈرن‘‘ کے تحت والساد میں الپرازولم تیار کرنے والی ایک خفیہ فیکٹری کا پردہ فاش کر کے کئی ریاستوں پر محیط منشیات کے نیٹ ورککا خاتمہ کیا؛22 کروڑروپے مالیت کی منشیات ضبط؛ چار افراد گرفتار
Posted On:
05 NOV 2025 8:42PM by PIB Delhi
مصنوعی منشیات کی تیاری کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر آئی) نے گجرات کے والساد میں گجرات اسٹیٹ ہائی وے(ایس ایچ) 701 سے کچھ فاصلے پر کم آبادی والے علاقے میں واقع ایک خفیہ کارخانے کا پردہ فاش کیا ہے۔ یہ کارخانہ این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کے تحت ایک نفسیاتی طور پر اثر انداز ہونے والی منشیات الپرازولم کی تیاری میں ملوث تھا۔

’’آپریشن وائٹ کولڈرن‘‘ کے نتیجے میں 22؍کروڑ روپےمالیت کی الپرازولم ضبط کی گئی اور چار افراد گرفتار کیے گئے، جن میں ریکٹ کا ماسٹر مائنڈز شامل ہے، جو سرمایہ کار اورمینوفیکچررہے، نیز منشیات کے متوقع وصول کنندہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔


مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈی آر آئی کے اہلکاروں نے نشاندہی کیے گئے مینوفیکچرنگ کے مقام پر خفیہ نگرانی کی۔ 4 نومبر 2025 کو ایک تیز اور ہم آہنگ چھاپہ مارا گیا، جس کے نتیجے میں ایک مکمل غیر قانونی مینوفیکچرنگ یونٹ کا پردہ فاش ہوا۔ تلاشی کے دوران درج ذیل چیزیں ضبط کی گئیں:
- 9.55 کلوگرام الپرازولم (مکمل شکل(
- 104.15 کلوگرام الپرازولم (نیم تیار شدہ شکل(
- 431 کلو گرام خام مال ،جس میں کلیدی کیمیکلز جیسے پی نائٹروکلوروبینزین ، فاسفورس پینٹاسلفائڈ ، ایتھائل ایسیٹیٹ اور ہائیڈروکلورک- ایسڈشامل ہیں۔
- مکمل صنعتی پیمانے پر پروسیسنگ سیٹ اپ ، جس میں ری ایکٹروں ، سینٹری فیوج ، صنعتی ریفریجریشن یونٹ اور ہیٹنگ مینٹل شامل ہیں۔
اس آپریشن کے نتیجے میں دو اہم افراد گرفتار ہوئے جو براہ راست الپرازولم کی تیاری اور مالی معاونت میں ملوث تھے اور گرفتار افراد میں ایک ملازم بھی شامل ہے جو پیداوار میں ان کی مدد کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ، منشیات کے وصول کنندہ کو بھی گرفتار کیا گیا، جو اسے لینے تلنگانہ سے آیا تھا، جس سے کل گرفتاریوں کی تعداد چار ہو گئی۔

شروعاتی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تیار کردہ الپرازولم ممکنہ طور پر تاڑی میں ملانے کے لیے کا مقصد تلنگانہ کو سپلائی کرنا تھا ، ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈی آر آئی نے اگست 2025 میں آندھرا پردیش کے انکاپلی ضلع کے اتچوتھا پورم میں اسی طرح کے الپرازولم مینوفیکچرنگ یونٹ کا سراغ لگایا تھا ۔ ضبط شدہ 119.4 کلوگرام الپرازولم کوبھی تاڑی کے ساتھ ملنے کے لیے تلنگانہ بھیجا جانا تھا۔
ڈی آر آئی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر رواں برس ہیچار خفیہ منشیات تیار کرنے والی سہولتوں کو تباہ کیا ہے، جو اس کی مسلسل چوکسی، آپریشنل مہارت اور شہریوں کو منشیات اور نفسیاتی اثر رکھنے والے مادّوں کے خطرات سے بچانے کے لیے حکومت کے نشہ مکت بھارت مہم کے تئیں غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
( ش ح ۔م ع ن۔ع ن)
U. No. 837
(Release ID: 2186856)
Visitor Counter : 5