وزارت دفاع
دفاعی تعاون پر بھارت-اسرائیل مشترکہ ورکنگ گروپ کی 17ویں میٹنگ تل ابیب میں منعقد ہوئی
Posted On:
04 NOV 2025 6:58PM by PIB Delhi
جدید ٹیکنالوجی کے اشتراک کو ممکن بنانے اور مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے
دفاعی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی 17 ویں میٹنگ، جس کی مشترکہ صدارت سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ اور اسرائیلی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل (ر) عامر بارم نے کی، 04 نومبر 2025 کو تل ابیب میں ہوئی۔ میٹنگ کے دوران دفاعی تعاون پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے مضبوط دفاعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ایک متحد وژن اور پالیسی سمت فراہم کی جا سکے۔

مفاہمت نامے میں تعاون کے وسیع شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ اہم شعبوں میں باہمی دلچسپی کے اسٹریٹجک مذاکرات، تربیت، دفاعی صنعتی تعاون، اور سائنس اور ٹیکنالوجی، تحقیق و ترقی اور تکنیکی اختراع، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکورٹی تعاون سمیت صلاحیتیں شامل ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ جدید ٹیکنالوجی کے اشتراک کو قابل بنائے گا اور مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کو فروغ دے گا۔
جے ڈبلیو جی نے جاری دفاعی تعاون کے اقدامات کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی طاقتوں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ دونوں فریقوں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں مستقبل کے تعاون کے ممکنہ شعبوں کے ساتھ ساتھ آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے دہشت گردی کے مشترکہ چیلنجوں سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطرے کے خلاف لڑنے کے لیے اپنے اجتماعی عزم پر زور دیا۔

بھارت-اسرائیل دفاعی شراکت داری گہرے باہمی اعتماد اور مشترکہ سلامتی کے مفادات پر مبنی ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 785
(Release ID: 2186441)
Visitor Counter : 7