کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے
Posted On:
04 NOV 2025 7:21PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 5 نومبر 2025 کو نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت عزت مآب جناب ٹوڈ میک کلے کے ساتھ جاری ایف ٹی اے (آزاد تجارتی معاہدہ) مذاکرات پر گفت و شنید کریں گے۔ یہ دورہ ایف ٹی اے کے عمل کو مہمیز کرنے اور زیادہ جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کی تعمیر کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا غماز ہے۔
بھارت-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے مذاکرات کا چوتھا دور 3 نومبر 2025 کو آکلینڈ میں شروع ہوا، جو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصادی گفت و شنید کو گہرا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
دورے کے دوران، جناب گوئل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اختراعی روابط کو مضبوط بنانے کے مقصد سے اعلیٰ سطحی مصروفیات کی ایک سیریز میں حصہ لیں گے۔ ان میں نیوزی لینڈ کی کاروباری برادری کے ممتاز اراکین اور دورہ کرنے والے بھارتی تجارتی وفد کے ساتھ ایک مخصوص گفت و شنید شامل ہے، جس سے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان وسیع تر تعاون کی سہولت فراہم ہوگی۔
دوپہر کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ-انڈیا بزنس فورم کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے بعد متحرک بھارتی تارکین وطن کے اراکین کے ساتھ کمیونٹی گفت و شنید کا پروگرام ہوگا۔
جناب پیوش گوئل اور نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت، عزت مآب جناب ٹوڈ میک کلے کے درمیان ایک فائر سائیڈ چیٹ بھی ہوگی، جس کی نظامت آکلینڈ بزنس چیمبر کے سی ای او جناب سائمن برجز کریں گے۔ مذاکرات تجارتی تعاون کو آگے بڑھانے، اقتصادی ہم آہنگی کے نئے شعبوں کی نشاندہی اور اختراع، ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔
ان مصروفیات میں صنعت کے رہنماؤں، چیمبرز آف کامرس، اور نیوزی لینڈ کے حکومتی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے، جو دو طرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار اور مضبوط، مستقبل پر مبنی اقتصادی شراکت داری کے مشترکہ وژن کی تصدیق کرتے ہیں۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 788
(Release ID: 2186438)
Visitor Counter : 5