نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے تروواننت پورم میں سری چیترا ترونال انسٹی ٹیوٹ برائے طبی علوم اور ٹیکنالوجی کے دورے کے دوران وکست بھارت2047 کے لیے تحقیق اور جدت پر زوردیا


نائب صدرجمہوریہ نے اچوتھا مینن سینٹر برائے ہیلتھ سائنس اسٹڈیز(اے ایم سی ایچ ایس ایس)  میں ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے فیکلٹی اراکین اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے تیار کردہ طبی آلات کی نمائش کا افتتاح کیا

نائب صدرجمہوریہ نے ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی ملک میں ہی تیار کئے گئے طبی آلات کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ جدتوں کی تعریف کی

جناب سی پی رادھا کرشنن نے تحقیقی کام کو فروغ دینے اور کم سہولت یافتہ آبادیوں تک خدمات پہنچانے پر زور دیا

نائب صدر جمہوریہ نے پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت انسٹی ٹیوٹ کے نئے افتتاح کئے گئے اسپتال کی عمارت کی بھی ستائش کی

Posted On: 04 NOV 2025 2:33PM by PIB Delhi

ہندستان کے نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج تروواننت پورم میں واقع باوقار سری چیترا ترونال انسٹی ٹیوٹ برائے طبی علوم اور ٹیکنالوجی (ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی) کا دورہ کیا۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ہندستان کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ایک قومی اہمیت کاحامل ادارہ ہے اور مربوط طبی سائنس، ٹیکنالوجی اور جدید صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں اپنی بے مثال خدمات کے لیے مشہور ہے۔

اپنے دورے کے دوران نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے تر وواننت پورم کے اچوتھا مینن سینٹر برائے ہیلتھ سائنس اسٹڈیز (اے ایم سی ایچ ایس ایس) میں ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے فیکلٹی اراکین اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے تیار کردہ طبی آلات کی نمائش کا افتتاح کیا۔

انسٹی ٹیوٹ میں اپنے خطاب کے دوران نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے انسٹی ٹیوٹ کی 40  سال سے زائد کی میراث کو سراہا، جس میں طبی سائنس اور بایومیڈیکل ٹیکنالوجی کو ملا کر ملک کی خدمت کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کو ایک مثالی ادارہ قرار دیا جس کی پیروی بھارت کے دیگر ادارے کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے ملک میں ہی تیار کئے گئے ان طبی آلات کے فروغ میں کامیابیوں کی ستائش کی، جس میں کم لاگت چیترا ہارٹ والو، چیترا بلڈ بیگ اور ٹی بی کے فوری تشخیصی ٹیسٹ شامل ہیں، جو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔

جناب رادھا کرشنن نے انسٹی ٹیوٹ کے پیٹنٹ درخواستوں، ڈیزائن رجسٹریشنز اور کامیاب ٹیکنالوجی منتقل کرنے کے شاندار ریکارڈ کی بھی تعریف کی اور زور دیا کہ تحقیق و جدت بھارت کے خود انحصاری کے سفر میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جیسا کہ وکست بھارت @2047 کے وژن میں بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے محققین پر زور دیا کہ وہ اپنی تحقیق کو کم سہولت یافتہ آبادیوں تک پہنچائیں اور سماج پر مثبت اثر ڈالیں۔

جناب سی پی رادھا کرشنن کو حال ہی میں افتتاح کی گئی نو منزلہ پر پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی)  بلاک کا گائیڈڈ دورہ بھی کرایا گیا، جو سری چیترا ترونال انسٹی ٹیوٹ برائے طبی علوم اور ٹیکنالوجی (ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی) کا حصہ ہے۔ نائب صدرجمہوریہ نے پی ایم ایس ایس وائی کے تحت انسٹی ٹیوٹ کے نئے اسپتال کی عمارت کی تعریف کی، جس میں جدید طبی سہولیات جیسے آپریشن تھیٹر، کیتھ لیبز، سی ٹی اسکینرز، اور وسعت شدہ آئی سی یو سہولیات شامل ہیں۔

اس موقع پر کیرالہ کے گورنر جناب راجندرا وشوناتھ آرلیکر؛ وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم، قدرتی گیس اور سیاحت، جناب سوریش گوپی؛ کیرالہ حکومت ک میں وزیرِ خزانہ جناب کے این بالاگوپال؛ ڈائریکٹر ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی، ڈاکٹر سنجے بہاری اور انسٹی ٹیوٹ کے وائس چانسلرز، ڈائریکٹرز اور قانونی ادارتی ممبران بھی موجود تھے۔

******

(ش ح ۔ش م ۔  م ا)

Urdu.No-747


(Release ID: 2186282) Visitor Counter : 13