کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت کوئلہ نے  خصوصی مہم5.0 کے تحت مقررہ اہداف  سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی

Posted On: 04 NOV 2025 11:06AM by PIB Delhi

خصوصی مہم 5.0 کی کامیاب تکمیل کے بعد، وزارتِ کوئلہ نے اپنی پبلک سیکٹر کمپنیوں (پی ایس یو ایز) کے ساتھ مل کر تیاری کے مرحلے میں شناخت کی گئی وسیع سرگرمیوں پر مؤثر عملدرآمد کیا۔

عملی نفاذ کے مرحلے (2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025) کے دوران، وزارت نے اپنے مقررہ اہداف کو نمایاں طور پر عبور کیا۔ اس مدت میں وزارت نے کل 56,85,76,462 روپے کی آمدنی حاصل کی اور 1,28,527 فائلوں کو ختم/بند کر دیا۔

شمار نمبر

پیرامیٹر

اہداف

کارنامہ

کامیابی

1

صفائی مہم  کی جگہ

1,439

1,741

121

2

صفائی مہم کے تحت صاف کرائے گئے علاقے(مربع فٹ)

82,51,511

1,12,89,378

137

3

تصرف شدہ اسکریپ کی مقدار (میٹرک ٹن)

8,678

14,017

162

4

ارکان پارلیمنٹ کے حوالے

4

4

100

5

آئی ایم سی حوالہ جات

2

2

100

6

عوامی شکایات

166

166

100

7

پی ایم او حوالہ جات

61

61

100

8

فزیکل فائلز کا جائزہ لیا گیا

1,23,830

1,90,841

154

9

ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا

32,182

65,637

203

مزید برآں، وزارت نے مضبوط ڈیجیٹل موجودگی درج کرائی، جس کے تحت 3,107 ٹویٹس اور 28 پریس ریلیز مہم  کے پورٹل پر اپلوڈ کی گئیں، جو فعال رابطہ کاری اور آگاہی کے مضبوط اقدامات کی عکاسی کرتی ہیں۔

خصوصی مہم 5.0 کے دوران کچھ قابل ذکر بہترین طریقوں کو ذیل میں نمایاں کیا گیا ہے:

  1. مختصر فلم – ’ایک قدم بدلاؤ کی اور‘ - بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ( بی سی ایل)

چانچ  وکٹوریہ علاقے میں  بی سی سی ایل نے  خصوصی مہم 5.0 کے تحت ایک متاثرکن مختصر فلم "ایک قدم بدلاؤ کی اور" پیش کی، جس میں صفائی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے ذریعے کوئلے کے شعبے میں مثبت تبدیلی لانے کی طاقت کو مؤثر طریقے سے اُجاگر کیا گیا ہے۔

 

2.یوگا اور میڈیٹیشن  کے لیےکمرہ – کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)

کول انڈیا لمیٹڈ کے رہائشی کمپلیکس کے کلب وکمیونٹی سینٹر میں خصوصی یوگا اورمیڈیٹیشن کمرے کا افتتاح کیا گیا۔ یہ اقدام سی آئی ایل کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد ذہنی سکون، صحت مند طرزِ زندگی اور متوازن کام کی فضا کو فروغ دینا ہے۔

 

پہلے                                                    بعد میں

3.ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ(ڈبلیو سی ایل) میں خواتین کی قیادت میں قیمت اور بجٹ سیکشن کا قیام

ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ نے اپنے ہیڈکوارٹر میں مکمل طور پر خواتین پر مشتمل قیمت اور بجٹ سیکشن کا افتتاح کیا۔ یہ ایک تاریخی اور مثال قائم کرنے والا اقدام ہے، جس کے ذریعے خواتین کو مالی منصوبہ بندی، بجٹ سازی اور فیصلہ سازی میں قائدانہ کردار سونپا گیا ہے۔

یہ سنگِ میل ڈبلیو سی ایل کے شمولیت پر مبنی ترقی، خواتین کی بااختیاری اور مضبوط قیادت کے عزم کی روشن مثال ہے اور کوئلہ  سیکٹر میں صنفی برابری اور بہتر حکمرانی کے نئے معیارات قائم کرتا ہے۔

 

4. شیشے کے فضلے سے مجسمہ سازی – سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ (سی آئی ایل)

مگدھ۔سنگھمترہ ایریا میں تقریباً 0.2 ٹن ناقابلِ تحلیل شیشے کے فضلے جن میں شیشے کی بوتلیں اور ٹوٹے ہوئے ٹکڑے شامل تھے اور جو صفائی مہم کے دوران مختلف مقامات سے جمع کیے گئے تھے، کو استعمال کرتے ہوئے 7 فٹ بلند کان کن کا شاندار شیشہ مجسمہ تیار کیا گیا۔یہ  مجسمہ تخلیقی صلاحیت، پائیداری اور ماحول دوستی کا خوبصورت امتزاج ہے، اور ان محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ملک کی توانائی کی ضرورتیں پوری  کرتے ہیں۔

5. ویسٹ ٹو آرٹ مقابلہ – ماہاندی کول فیلڈز لمیٹڈ(ایم سی ایل)

 

 

بسندھرا ایریا، ایم سی ایل میں خصوصی مہم 5.0 کے تحت ڈی اے وی پبلک اسکول، بسندھرا ایریا میں تخلیقی’ویسٹ ٹو آرٹ‘ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے کا مقصد طلبہ میں کم استعمال، دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ کے عملی رجحان کو فروغ دینا تھا۔نوجوان طلبہ نے فاضل اشیاء کو نہایت خوبصورت فن پاروں میں بدل کر پیش کیا، اور اس طرح پائیدار ماحول، ذمہ دار طرزِ زندگی اور صاف ستھرےاورسرسبز مستقبل کے موثر پیغام کو عام کیا۔


  

6. سکریپ ٹو سروس- ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل)

ای سی ایل  دمکا کے ستگرام علاقے  میں ایک غیر فعال انڈور ہسپتال  (جو2017 سے بند تھا) سےدوبارہ قابل استعمال اشیاء نکال کر بھارت سیواشرم سنگھ، پانتھر، رانیشور، کو عطیہ کرتے ہوئے ’سکریپ ٹو سروس‘ کے عنوان سے ایک ہمدردانہ اقدام نافذ کیا گیا۔ بستر، میزیں، کتابیں، پائپ، اور شیشے کے مواد جیسی اشیاء کو سماجی بہبود اور ذمہ دارانہ فضلہ کے انتظام کو فروغ دینے کے لیے دوبارہ تیار کیا گیا۔



 

 

 

پہلے                                                                                                                             بعد میں

7. صفائی سےمتعلق بیداری کیلئے نُکّڑ ناٹک — بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ(بی سی سی ایل)


بی سی سی ایل کے گوندپور ایریا-III دفتر میں ناصر خان آئی پی ٹی اے، کَتراس کی ٹیم نے صفائی سے متعلق آگاہی کے لیے ایک نکّڑ ناٹک پیش کیا۔ اس تھیٹر پرفارمنس میں دفاتر، گھروں اور آس پاس کے ماحول میں صفائی کی اہمیت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔یہ پروگرام ثقافتی اظہار اور بیداری کے ذریعے ملازمین کو شامل کرتے ہوئے صاف-ستھرا اور صحت مند ماحول کے فروغ کے عزم کو مضبوط بناتا ہے۔

 

8. سائنسی بنیادوں پر کانوں کی بندش

پون انکلائن

چھندی پاڑا سی پی

آر کے8 انکلائن

آزادی کے بعد پہلی مرتبہ گزشتہ سال کے دوران کل 11 کوئلہ کانوں کو منظورشدہ مائن کلوزر پلانز کے تحت سائنسی طریقے سے بند کیا گیا۔ ان کانوں کے لیے کول کنٹرولر آرگنائزیشن ((سی سی او) کی جانب سے فائنل مائن کلوزر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، جو اس بات کی تصدیق ہے کہ ذخائر مکمل طور پر نکال لیے گئے تھے اور کانوں کو محفوظ اور سائنسی طریقے سے بند کیا گیا۔مزید برآں، کوئلہ کمپنیوں نے مالی سال 2025–26 کے لیے 22 مزید کانوں کی بندش کی نشاندہی کی ہے، جنہیں منظورشدہ کلوزر پلانز کے مطابق مرحلہ وار بند کیا جائے گا۔

 

 

9. صنعتی فضلے کے استعمال سے خصوصی باڑ کی تیاری

سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ کی ٹیم نے غیر معمولی تخلیقی صلاحیت اور فنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صنعتی اسکریپ کو مؤثر انداز میں دوبارہ استعمال کیا۔ پرانے گیئرز، اسپراکیٹس اور دھات کی رنگز جیسی اشیاء کو ری سائیکل کر کے مختلف مقامات کے لیے منفرد اور مضبوط باڑتیار کی گئی۔یہ دیواریں ورکشاپس (جیسے ٹرانسمیشن اور الیکٹریکل ریپئر سیکشنز) کے سامنے پھولوں کے باغات کو محفوظ بناتے ہوئے صاف ستھری اور مخصوص سبز جگہیں قائم کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ ایک مکمل پارک ایریا بھی تیار کیا گیا ہے جس میں آرائشی محرابی داخلی دروازہ اور بیٹھنے کے لیے فرنیچر شامل ہے، یوں ایک سادہ جگہ کو خوبصورت، آرام دہ اور ملازمین کے لیے پرسکون مل بیٹھنے اور آرام کرنے کے مقام میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

10. لائیوز فریم ورک

 

سی سی او نے مستقل طور پر کانوں کو بند کرنے اور زمین کے مؤثر دوبارہ استعمال کو فروغ دینے کے مقصد سے 04.09.2025 کو لائیوز(ایل آی وی ای ایس) فریم ورک لانچ کیا ہے۔ یہ فریم ورک تکنیکی بحالی، ماحولیاتی نظام کی تجدید، سماجی و معاشی ترقی اور طویل مدتی پائیداری کو باہم مربوط کرتا ہے، تاکہ زمین کا دوبارہ استعمال ممکن بنایا جا سکے، ماحول کو سرسبز و شاداب کیا جا سکے، ماحولیاتی توازن بحال ہو سکے اور مقامی برادری کو مضبوط بنانے کے لئے واضح اور قابلِ عمل رہنمائی فراہم کی جا سکے۔اس کتابچہ کا مقصد کان کنی سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور انہیں دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے لئے پالیسی سازوں، متعلقہ اداروں، مقامی برادری اور اس شعبے سے جڑے تمام افراد کو عملی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

 

 

11.ارتھ فریم ورک

وژن اور عمل درآمد کے درمیان خلا کو پُر کرنے کے لیے، کول کنٹرولر آرگنائزیشن نے 04.09.2025 کو ارتھ فریم ورک لانچ کیا، جو ماحول دوست مالیات  کو متحرک کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ارتھ یعنی الائن-رینک-ٹارگیٹ-ہارنیس-اڈیپٹ ایک عملی پانچ مرحلہ وار طریقۂ کار ہے، جو کان کنی کے بعد زمین کے مؤثر استعمال اور بحالی کے لیے مختلف  شراکت داروں کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔اس فریم ورک کا مقصد منصوبوں کا جائزہ لینا، انہیں ترجیحی بنیادوں پر درجہ بندی کرنا، اور انہیں سب سے مناسب گرین فائنانسنگ میکانزم کے ساتھ مربوط کرنا ہے، تاکہ پائیدار ترقی اور ماحول دوست سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

 

12. پوسٹ ریٹائرمنٹ میڈیکل بینیفٹ  (پی آر ایم بی) سیل (سیوارتھ)

پوسٹ ریٹائرمنٹ میڈیکل بینیفٹ (پی آر ایم بی) سیل، جسے "سیوارتھ" کا نام دیا گیا ہے، کو ای سی ایل میں نئی عمارت میں قائم کیا گیا ہے اور مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے تاکہ  سبکدوش  ملازمین کو بہتر اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔اس سیل کے فرنٹ آفس پر صرف خواتین ملازمین تعینات کی گئی ہیں تاکہ سابق ملازمین کو اپنے دعوے جمع کراتے وقت بہتر دیکھ بھال، احترام اور انسانی ہمدردی پر مبنی خدمات حاصل ہوں۔مزید برآں، ای سی ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک ڈیجیٹل بل ٹریکنگ پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے، جس کے ذریعے مستفیدین اپنے میڈیکل ری ایمبرسمنٹ دعوے کی آن لائن مانیٹرنگ کر سکتے ہیں۔

 

 

 

 

پہلے                                                    بعد میں




 

 

 

 

بل ٹریکنگ پورٹل

 خصوصی مہم 5.0 کے تحت حاصل ہونے والی شاندار کامیابیاں وزارت کی شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کے حوالے سے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ ماحولیاتی ذمہ داری کو اپنے عملی ڈھانچے کا حصہ بنا کر، وزارت نہ صرف کارکردگی کو مزید مؤثر بنا رہی ہے بلکہ کوئلہ شعبے کو مزید صاف، سبز اور پائیدار مستقبل کی طرف بھی کامیابی سے گامزن کر رہی ہے۔

****

 

( ش ح۔ت ف۔ ش ا)

 

U.No.737

 


(Release ID: 2186229) Visitor Counter : 13