عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ٹیگور ہال، پالڈی، احمد آباد میں 4 نومبر 2025 کو ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) مہم 4.0 کے تحت میگا کیمپ
Posted On:
04 NOV 2025 9:06AM by PIB Delhi
پنشن اور پنشن کی بہبود کا محکمہ(ڈی او پی پی ڈبلیو) ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت یکم سے 30 نومبر 2025 تک ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ(ڈی ایل سی) مہم 4.0 کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ مہم پنشن یافتگان کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل انڈیا اور روز مرہ کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے حکومت ہند کے وژن کے ساتھ ہم آہنگی کرتے ہوئےایک اہم اقدام ہے۔
ملک گیر ڈی ایل سی مہم 4.0 کے دوران، 4 نومبر 2025 کو ٹیگور ہال، پالڈی، احمد آباد میں ٹیلی مواصلات کے محکمے کی طرف سے ایک میگا کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری، پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے، محکمہ کے سینئر افسران کے ساتھ کیمپ کا دورہ کریں گے۔ میگا کیمپ کا مقصد پنشن یافتگان کو مختلف ڈیجیٹل طریقوں سے اپنے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں مدد کرنا ہے۔یو آی ڈی اے آئی آدھار جہاں بھی ضرورت ہو ریکارڈ اپڈیٹ کے لیے مدد فراہم کرے گا اور کسی بھی متعلقہ تکنیکی مسائل کو حل کرے گا۔
ڈی ایل سی مہم 4.0 کا مقصد 2,000 سے زیادہ شہروں اور قصبوں کے دو کروڑ پنشن یافتگان تک رسائی فراہم کرنا ہے یہ مہم آدھار پر مبنی چہرے کی توثیق کرنے والی ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتی ہے، جس سے پنشن یافتگان کو بایومیٹرک آلات کی ضرورت کے بغیر اپنے لائف سرٹیفکیٹ کو آسانی سے جمع کرانے کے سہولت فراہم ہوتی ہے۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (ڈپارٹمنٹ آف پوسٹس) کی پنشن یافتگان کے گھر پر ہی ڈی ایل سی خدمات کے ذریعے انتہائی معمر اور مختلف معذور پنشن یافتگان پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے من کی بات خطاب (24 نومبر، 2024) اور یوم دستور خطاب (26 نومبر، 2024) میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ڈیجیٹل انڈیا کے اقدامات جیسے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ نے ملک بھر کے بزرگ شہریوں کے لیے پنشن کے عمل کو آسان بنایا ہے۔
یہ مہم تمام اہم متعلقہ فریقین بشمول بینکس، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک، محکمہ ٹیلی مواصلات ، یو آئی ڈی اے آئی ، ایم ای آئی ٹی این ،آئی سی، اور گجرات میں پنشن یافتگان بہبو دی اداروں یعنی کیندریہ نیوروتا کرمچاری منڈل، بڑودہ سنٹرل پنشنرر ایسوسی ایشن اور پوسٹس اینڈ ٹیلی گراف اور دیگر مرکزی حکومت کو یکجا کرتی ہے۔ پنشن یافتگان ایسوسی ایشن پنشنرز کی ڈیجیٹل شمولیت کے حصول کے لیے باہمی تعاون سے کام کرتی ہے ۔ ڈی ایل سی پورٹل مختلف ایجنسیوں کے ذریعے ڈی ایل سی جنریشن کی حقیقی وقت میں نگرانی فراہم کرتا ہے۔
میگا کیمپ کے دوران پنشن یافتگا ن کے ساتھ سیکرٹری(پی اینڈ پی ڈبلیو) اور کنٹرولر جنرل آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس کے باہمی بات چیت کے اجلاس طے کیے گئے ہیں۔ امید ہے کہ احمد آباد میں ہونے والے میگا کیمپ میں مختلف محکموں اور تنظیموں کے تقریباً 2000 پنش یافتگان شرکت کریں گے۔
ملک گیر ڈی ایل سی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر، گجرات کے 82 شہروں اور 107 مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے، جس میں مختلف اضلاع اور سب ڈویژنوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ ان کیمپوں میں کل 107 نوڈل آفیسرس حصہ لیں گے تاکہ تمام مقامات پر ہموار انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔
محکمہ مسلسل اصلاحات اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات جیسے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم کے ذریعے پنشن یافتگان کی روز مرہ کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
*************
ش ح ۔ ش ب۔ ر ض
U. No.725
(Release ID: 2186133)
Visitor Counter : 8