عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ ایم او ایس ( پی پی ) نے ملک گیر ‘‘ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ ’’ مہم 4.0 کے تحت 3 نومبر ، 2025 ء کو دلّی کے این ڈی ایم سی کنونشن ہال میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے زیر اہتمام میگا پنشنرز کیمپ کا افتتاح کیا
میگا کیمپ کے دوران 500 سے زائد ڈی ایل سی تیار کیے گئے
پنشن پانے والوں نے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر بااختیار ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا
چہرے سے شناخت کی تکنیک، یکسر تبدیلی والی ثابت ہو رہی ہے ، جس سے ‘ کسی بھی وقت کہیں بھی ’ ڈی ایل سی تیار کیا جا سکتا ہے
Posted On:
03 NOV 2025 5:19PM by PIB Delhi
عملہ ، عوامی شکایات کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے 3 نومبر ، 2025 ءکو نئی دلّی کے این ڈی ایم سی کنونشن ہال میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے زیرِ اہتمام میگا پنشنرز کیمپ کا افتتاح کیا۔ یہ کیمپ ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ ( ڈی ایل سی ) مہم 4.0 کے تحت منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے پنشن پانے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پنشنرز کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے، جو اقدامات کیے ہیں،اس سے خاص طور پر لائف سرٹیفکیٹ کی ڈیجیٹل طور پر جمع کرنے کے نظام کی بدولت بزرگ اور بیمار پنشنرز کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں اور ان کی سہولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پنشن وپنشن پانے والوں کی بہبود کے محکمے کی جانب سے مختلف متعلقہ فریقوں جیسے پنشن ادا کرنے والے بینک، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک، پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز، سی جی ڈی اے، ای پی ایف او، محکمہ ٹیلی کمیونکیشن، ریلویز، یو آئی ڈی اے آئی اور الیکٹرانک اور اطلاعات و نشریات کی وزارت ( ایم ای آئی ٹی وائی ) کے اشتراک سے یکم تا 30 نومبر ، 2025 ء تک ملک گیر سطح پر ڈی ایل سی مہم 4.0 کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک کے دور دراز علاقوں میں موجود تمام پنشنرز تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
میگا کیمپ کے دوران ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کچھ پنشنرز کے لیے چہرے کی شناخت کی تکنیک کے ذریعے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کی تصدیق بھی کی۔ اس موقع پر ڈیجیٹل طریقہ کار، خصوصاً چہرے کی شناخت کی تکنیک کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، جس کے ذریعے ‘ کسی بھی وقت، کہیں بھی ’ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے اور یہ عمل جلدی اور آسانی سے مکمل ہو جاتا ہے۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کیمپ میں موجود پنشنرز سے بات چیت بھی کی، جنہوں نے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی سہولت پر انتہائی اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ پنشنرز نے کہا کہ یہ نظام ان کی سہولت اور رہن سہن میں آسانی کے لیے ایک مؤثر اقدام ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ فیس آتھنٹی کیشن یکسر تبدیلی پر مبنی ہے کیونکہ اسے اسمارٹ فون کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے اور یہ خاص طور پر بزرگ اور بیمار پنشنرز کے لیے بے حد فائدہ مند ہے ، جنہیں بینک یا کسی پنشن ادا کرنے والی اتھارٹی کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
اس موقع پر سکریٹری (پنشن و پنشنرز ویلفیئر) جناب وی سری نواس بھی موجود تھے، جنہوں نے پنشنرز سے تفصیلی گفتگو کی اور معاشرے کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے کئی سینئر پنشنرز کو اعزاز سے نوازا۔





********
( ش ح۔ا ع خ ۔ ع ا)
U.No. 706
(Release ID: 2185978)
Visitor Counter : 7