وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 5.0- محکمہ دفاع نے ملک بھر میں5,377 مقامات پر صفائی مہم چلائی

Posted On: 03 NOV 2025 3:22PM by PIB Delhi

محکمہ دفاع (ڈی او ڈی) نے خصوصی مہم 5.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے جس میں تیاری کے مرحلے (30-15ستمبر، 2025) اور عمل درآمد کے مرحلے (31-02 اکتوبر، 2025) دونوں شامل ہیں۔ محکمہ نے ملک بھر میں 5,377 مقامات پر مختلف ماتحت اور منسلک دفاتر میں صفائی مہم چلائی۔

محکمہ دفاع نے مختلف پیرامیٹرز میں تمام شناخت شدہ اہداف کا 100فیصد کارکردگی حاصل کی۔ ایم پیز/وی آئی پیز کے زیر التواء ریفرنسز اور سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات بشمول 25 قواعد و ضوابط کو آسان بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ 59,561 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں 11,401 فائلوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔ اس کے علاوہ محکمہ نے فرسودہ دفتر/آئی ٹی آلات کو ٹھکانے لگا کر10.01 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔ اس مہم کے نتیجے میں57,648 مربع فٹ جگہ کشادہ کی گئی جس سے کام کی جگہ منظم اور صاف بنائی گئی ہے۔

مہم کے دوران کئی سنگ میل حاصل کیے گئے ہیں۔ کنٹونمنٹس نے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنی وابستگی کے حصے کے طور پر ‘‘تخفیف، دوبارہ استعمال، اور ری سائیکل’’ کے اصولوں کو فروغ دیا۔ بیرک پور کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنے دفتر کے احاطے کے اندر ایک ڈمپنگ گراؤنڈ کو بیرک پور ہیریٹیج گروو میں تبدیل کر دیا ہے جو کہ 2,500 مربع فٹ پر محیط ایک خوشنماگلاب کا باغ ہے، اسی طرح سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ نے ‘‘ویسٹ ٹو ونڈر پارک’’ شروع کیا ہے جس کے تحت ضائع کیے گئے مواد کو پارک میں نصب کرنے والے عناصر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مہم کے ایک حصے کے طور پر، دہلی کنٹونمنٹ بورڈ نے رپورٹ تیار کرنے کے لیے پائلٹ پروجیکٹ کی بنیاد پر اسمارٹ (سوچھتا مانیٹرنگ اینڈ آٹومیٹڈ رپورٹنگ ٹول) کو لاگو کیا۔ بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے51 آر سی سی /50 ٹی ایف / پروجیکٹ ہیمانک میں لوکنگ- چارٹس  سےروڈکے لیے ‘‘جیئو گریڈ’’ کا استعمال کرتے ہوئے ایک نیا تعمیراتی طریقہ کار وضع کیا ہے۔ ہمالین ماؤنٹینیئرنگ انسٹی ٹیوٹ، دارجلنگ نے ماحولیاتی استحکام کے لیے اپنے عزم کے تحت ایک جامع شمسی پانی حرارتی نظام کو بھی نافذ کیا ہے، جس کے تحت اس کے کیمپس میں 52 سولر واٹر ہیٹر نصب کیے گئے ہیں۔

ملک گیرسوچھتا ابھیان مختلف تنظیموں/منسلک دفاتر جیسے کہ کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس، بارڈر روڈز آرگنائزیشن، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نیشنل کیڈٹ کورپس، انڈین کوسٹ گارڈ، سینک اسکولس سوسائٹی، کینٹین اسٹورز ڈیارٹمنٹ، کنٹونمنٹس نے نہرو انسٹی ٹیوٹ آف  ماؤنٹینیرنگ،  اتر کاشی ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ ماؤنٹینیرنگ ایڈونچر اسپورٹس، دیرنگ (اروناچاہل پردیش)، جواہر انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس، پہلگام (جموں وکشمیر) اور ہمالین ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ، دارجیلنگ کے ساتھ مل کر کیا۔

 

************

 

 

ش ح۔ ض ر۔اش ق

 (U: 690)


(Release ID: 2185862) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी