بھارتی چناؤ کمیشن
چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار کو آئی آئی ٹی کانپور کی طرف سے ممتاز سابق طلبا (ایلومنائی )ایوارڈ سے نوازا گیا
Posted On:
02 NOV 2025 7:37PM by PIB Delhi
چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور نے آج کانپور میں ، کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب میں ممتاز ایلومنائی ایوارڈ (ڈی ڈی اے ) سے نوازا۔
ممتاز سابق طلباء ایوارڈ (ڈی ڈی اے )، جو 1989 میں شروع ہوا، آئی آئی ٹی کانپور کی طرف سے اپنے سابق طلباء کو ان کی شاندار کامیابیوں کے اعتراف میں دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ ہر سال، انسٹی ٹیوٹ اپنے سابق طلباء کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ سابق طلبا کو ان کی شاندار کامیابیوں، ادارے کے لیے خدمات، اور معاشرے اور قوم کی تعمیر میں مثالی شراکت کے لیے اعزاز دیا جائے۔
سابقہ وصول کنندگان کی فہرست میں علمی برتری ، کاروباری مہارت، پیشہ ورانہ مہارت اور ملک کی خدمت کے شعبوں میں پھیلے ہوئے نامور نام شامل ہیں۔
سی ای سی جناب گیانیش کمار نے آئی آئی ٹی کانپور سے سال 1985 میں سول انجینئرنگ میں بی ٹیک کے ساتھ گریجویشن کیا تھا اور آج اس کے 66ویں یوم تاسیس کی تقریب کے دوران انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔
***
ش ح ۔ ال
UR-668
(Release ID: 2185600)
Visitor Counter : 10