ارضیاتی سائنس کی وزارت
بھارت 6 دسمبر سے چندی گڑھ میں 4 روزہ انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف 2025) کی میزبانی کرے گا
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی ایس ایف 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ یہ میلہ ہندوستان کی سائنس کی قیادت میں، اختراع پر مبنی ملک میں تبدیلی کو عیاں کرے گا
آئی آئی ایس ایف 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ،پالیسیاں اب سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےزور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، سائنسی نظریہ ایک فیصلہ کن تبدیلی کی طرف گامزن ہے
آئی آئی ایس ایف 2025 سائنس، اختراعات، اور ٹیکنالوجی کے ذریعے خود کفیل بھارت کے تناظر میں ہندوستان کے سفر کا جشن منائے گا
Posted On:
02 NOV 2025 4:50PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،ا رضیات سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں 6 سے 9 دسمبر 2025 کو چندی گڑھ میں منعقد ہونے والے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف ) کی جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔
29 ستمبر 2025 کو منعقدہ سابقہ جائزے کی بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس سال کا آئی آئی ایس ایف ایک طاقتور قومی بیانیہ مرتب کرے گا جس میں یہ دکھایا جائے گا کہ کس طرح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سائنس، تحقیق اور اختراع کے لیے ہندوستان کا نقطہ نظر بنیادی طور پر تبدیل ہوا ہے۔
سائنس آج پالیسی کی رہنمائی کرتی ہے۔ وہ دن گئے جب سائنس پالیسی کا انتظار کرتی تھی؛ آج، پالیسیاں سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سائنسی نظری یاک فیصلہ کن تبدیلی کی طرف گامزن ہے ۔
وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کنٹرولر کے بجائے ایک سہولت کار بن گئی ہے، جس نے ایک فعال ماحولیاتی نظام تشکیل دیا ہے جہاں پرائیویٹ سیکٹر، اسٹارٹ اپس، اور نوجوان اختراع کار ڈیپ ٹیک، مصنوعی ذہانت، بائیو ٹیکنالوجی، کوانٹم ٹیکنالوجیز، اور کلین انرجی ایجادات کو چلا رہے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ تقریب وزارتوں، تعلیمی اداروں، صنعتوں اور اسٹارٹ اپس میں ہندوستان کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کا جشن منائے گی، جو خود کفیل بھارت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اس سال کا آئی آئی ایس ایف ان اہم شعبوں میں ہندوستان کی کامیابیوں کو ظاہر کرے گا جو قومی خود انحصاری کے ستون بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، آئی آئی ایس ایف 2025 نہ صرف سائنسی تبادلے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، بلکہ ٹیکنالوجی کے کلیدی محاذوں پر ہندوستان کی خود انحصاری کے جشن کے طور پر بھی کام کرے گا۔
پروفیسر اجے کمار سود، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر؛ ڈاکٹر ایم روی چندرن، سکریٹری، ار ضیات سائنسز کی وزارت؛ ڈاکٹر اجیت کمار موہنتی، سکریٹری، محکمہ جوہری توانائی؛ پروفیسر ابھے کرندیکر، سکریٹری، شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی ؛ ڈاکٹر راجیش گوکھلے، سیکرٹری، بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ؛ اور ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری، شعبہ سائنسی اور صنعتی تحقیق اور ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر ، وجنا بھارتی کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔




***
ش ح ۔ ال
UR-655
(Release ID: 2185572)
Visitor Counter : 10