وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ بھارت کی بری فوج اور فضائیہ کے ساتھ فوج کی تینوں شاخوں کی مشترکہ مشق منعقد کرے گی

Posted On: 02 NOV 2025 4:00PM by PIB Delhi

فوج کی تینوں شاخوں کی مشترکہ مشق (ٹی ایس ای-2025) ’’ترشول‘‘ بھارتی بحریہ کی قیادت میں بری فوج اور فضائیہ کے اشتراک سے نومبر 2025 کے اوائل میں شروع ہوگی۔

مغربی بحری کمانڈ کے ہیڈکوارٹرز تینوں افواج کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں اس مشق کی میزبانی کرے گی، جس میں راجستھان اور گجرات کے کریک اور صحرائی علاقوں میں وسیع پیمانے پر آپریشنز کے ساتھ ساتھ شمالی بحیرۂ عرب میں سمندری اور ایمفی بیئس (سمندر و زمین دونوں پر) کارروائیاں شامل ہوں گی۔

گجرات کے ساحلی علاقوں اور شمالی بحیرۂ عرب کو محیط اس مشق میں فوج کی جنوبی کمانڈ، مغربی بحری کمانڈ اور جنوب مغربی ایئر کمانڈ مرکزی فارمیشنز کے طور پر حصہ لے رہی ہیں۔ بھارتی ساحلی محافظ، سرحی سلامتی  فورس (بی ایس ایف) اور دیگر مرکزی ایجنسیاں بھی بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہیں، جس سے بین الادارتی تعاون اور مربوط کارروائیوں کو مزید تقویت ملے گی۔

اس مشق کا مقصد تینوں افواج کے آپریشنل طریقہ کار کی توثیق اور ہم آہنگی کو حاصل کرنا ہے تاکہ مختلف میدانوں (ملٹی ڈومین ماحول) میں مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ اس کے اہم مقاصد میں پلیٹ فارمز اور انفراسٹرکچر کی باہمی عمل پذیری میں اضافہ، مختلف سروسز کے درمیان نیٹ ورک انضمام کو مضبوط بنانا اور کئی محاذوں پر مشترکہ کارروائیوں میں ہم آہنگی کو آگے بڑھانا شامل ہے۔

مشق کا ایک اہم پہلو تمام افواج کے درمیان تال میل کو بڑھانا اور ایک بڑے اور پیچیدہ آپریشنل ماحول میں ملٹی ڈومین مربوط کارروائیوں کی توثیق کرنا ہے۔ اس میں بھارتی بحریہ کے جنگی جہازوں، بھارتی فضائیہ کے لڑاکا، معاون طیاروں اور بھارتی فوج و بحریہ کے ایمفی بیئس دستوں کی مشترکہ کارروائیاں شامل ہوں گی، جن میں لینڈنگ پلیٹ فارم ڈاک آئی این ایس جلاشوا اور لینڈنگ کرافٹ یوٹیلیٹی (ایل سی یو) جہاز بھی شامل ہیں۔

مشق کے دوران مشترکہ انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی (آئی ایس آر)، الیکٹرانک وارفیئر (ای ڈبلیو) اور سائبر وارفیئر کے منصوبوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔ بھارتی بحریہ کے کیریئر آپریشنز کو بھارتی فضائیہ کے زمینی اثاثوں کے ساتھ مل کر انجام دیا جائے گا۔

یہ مشق ملکی ساختہ (انڈیجینس) نظاموں کے مؤثر استعمال کو اجاگر کرے گی اور آتم نربھر بھارت کے اصولوں کے عملی نفاذ کو نمایاں کرے گی۔

اس کے علاوہ اس کا ایک اہم مقصد ابھرتے ہوئے خطرات اور جدید و مستقبل کی جنگ کے بدلتے ہوئے خدوخال کے پیشِ نظر طریقۂ کار اور تکنیکوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ٹی ایس ای 2025 ’’ترشول‘‘ بھارتی مسلح افواج کے اس اجتماعی عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ مکمل طور پر مربوط انداز میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جس سے مشترکہ آپریشنل تیاری اور قومی سلامتی کی مضبوطی میں اضافہ ہوگا۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-654


(Release ID: 2185569) Visitor Counter : 12