کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ای پی ایف اے اور سیبی نے امرتسر میں سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے اور غیر دعویدار ڈیوڈنڈ اور شیئر سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ’’نویشک شِوِر‘‘ کا انعقاد کیا


اس پروگرام سے223 سے زائد سرمایہ کاروں نے فائدہ اٹھایا، جنہیں موقع پر ہی ڈیوڈنڈ کلیم سپورٹ، کے وائی سی/نامزدگی کی تازہ کاری اور براہِ راست آر ٹی اے تک رسائی فراہم کی گئی

نویشک شِوِر نے سرمایہ کاروں کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور طویل عرصے سے زیر التوا دعوؤں کے حل کے لیے سنگل ونڈو سلوشن فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا

سرمایہ کاروں میں آگاہی بڑھانے کے لیے آئی ای پی ایف اے نے غیر ادا شدہ ڈیوڈنڈ کے کلیم کے طریقہ کار پر ایک وضاحتی ویڈیو بھی جاری کی

प्रविष्टि तिथि: 02 NOV 2025 4:18PM by PIB Delhi

تجارتی امو کی وزارت حکومتِ ہند کے تحت قائم انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے اشتراک سے ’’نویشک شِوِر‘‘ کا کامیاب انعقاد یکم نومبر 2025 کو امرتسر میں کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017CRH.jpg

یک روزہ کیمپ میں پنجاب بھر سے سرمایہ کاروں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جس میں انہیں سنگل ونڈو سہولیاتی پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد غیر دعویدار ڈیوڈنڈ، شیئرز اور دیگر سرمایہ کار خدمات سے متعلق مسائل کا حل فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر آئی ای پی ایف اے کی سی ای او محترمہ انیتا شاہ اکھیلا  اور وزارتِ امورِ کارپوریٹ میں جوائنٹ سکریٹری لیفٹیننٹ کرنل آدتیہ سنہا، آئی ای پی ایف اے کے جنرل منیجر جناب بنود شرما، سیبی اور آئی ای پی ایف اے، ایم آئی آئیز اور آر ٹی ایز کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

امرتسر اور اس کے اطراف کے علاقوں سے 223 سے زائد دعویداروں اور سرمایہ کاروں نے اس تقریب میں سرگرم شرکت کی، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو براہِ راست سہولت فراہم کرتے ہوئے ان کی خدمات کو عوام کے قریب لانا اور موقع پر مدد فراہم کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029A3T.jpg

پونے اور حیدرآباد میں کامیاب ایڈیشنز کے بعد امرتسر اس پہل کی میزبانی کرنے والا اگلا شہر بن گیا، جس سے آئی ای پی ایف اے  کے اس ویژن کی توثیق ہوئی کہ پورے ملک میں سرمایہ کار مرکوز مالیاتی نظام قائم کیا جائے۔ یہ کیمپ ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا، جس کے ذریعے سرمایہ کاروں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا اور انہیں اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں مزید آگاہی فراہم کی گئی۔

نویشک شِوِر کے دوران چھ تا سات سال سے زیر التوا غیر ادا شدہ ڈیوڈنڈ اور دعوؤں کے براہِ راست ازالے کو ممکن بنایا گیا۔ اس کے علاوہ موقع پر کے وائی سی اور نامزدگی کی تازہ کاری کی سہولت فراہم کی گئی اور آئی ای پی ایف اے کلیم سے متعلق مسائل بھی حل کیے گئے۔

اس موقع پر متعلقہ کمپنیوں اور آر ٹی ایز کی جانب سے خصوصی کیوسک قائم کیے گئے، جہاں سرمایہ کاروں نے براہِ راست افسران سے بات چیت کی، جس سے درمیانی اداروں کی ضرورت ختم ہو گئی اور سہولت کا عمل مزید تیز اور شفاف بنا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P3P4.jpg

اس کے علاوہ آئی ای پی ایف اے اور سیبی نے دیگر ایم آئی آئیز  کے اشتراک سے سی ڈی ایس ایل آئی پی ایف  کے تصور کردہ ایک معلوماتی ویڈیو’’آئی ای پی ایف اے کے ذریعہ غیر ادا شدہ ڈیوڈنڈ کے دعویٰ کرنے کی تفہیم‘‘جاری کی، جو سرمایہ کاروں کے لیے ایک مفید رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

یہ سرمایہ کار مرکوز ویڈیو ناظرین کو غیر ادا شدہ ڈیوڈنڈز کے پورے عمل کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے  کہ یہ کیا ہیں، کیوں غیر دعویدار رہ جاتے ہیں، اور جب یہ ادا نہیں ہوتے تو ان کا کیا ہوتا ہے۔ ویڈیو میں سرمایہ کاروں کو ڈیوڈنڈ کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے، آئی ای پی ایف اے کے کردار اور فوائد کو سمجھنے، اہلیت طے کرنے اور کلیم کے عمل کو آسانی سے مکمل کرنے کے بارے میں بھی رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

سینکڑوں سرمایہ کاروں نے کمپنیوں کے نمائندوں، آر ٹی ایز اور آئی ای پی ایف اے و سیبی کے افسران کے ساتھ براہِ راست اور مؤثر تبادلہ خیال سے فائدہ اٹھایا۔ اس پہل کو شکایات کے فوری ازالے اور ان عملوں کو آسان بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر سراہا گیا، جو عام طور پر مہینوں میں مکمل ہوتے ہیں۔

مستقبل کی سمت

امرتسر کا نویشک شِوِر آئی ای پی ایف اے کی ملک گیر آگاہی مہمات کا حصہ ہے، جو اُن شہروں پر مرکوز ہیں جہاں غیر دعویدار سرمایہ کاریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ یہ کیمپ آئی ای پی ایف اے کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتے ہیں، جو سرمایہ کاروں میں آگاہی بڑھانے، مالی مفادات کے تحفظ، شفافیت، سہولت اور اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

وضاحتی ویڈیو کا لنک: https://youtu.be/Ec-6uTDErLQ

آئی ای پی ایف اے کے بارے میں

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) وزارتِ امورِ کارپوریٹ، حکومتِ ہند کے تحت قائم ایک ادارہ ہے، جو مسلسل آگاہی، تعلیم اور حکمتِ عملی پر مبنی اشتراکات کے ذریعے سرمایہ کاروں کی تعلیم و تحفظ کے لیے وقف ہے۔ اپنی تشکیل کے بعد سے آئی ای پی ایف اے نے ملک بھر میں سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے اور شکایات کے ازالے کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں:  www.iepf.gov.in

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-653


(रिलीज़ आईडी: 2185564) आगंतुक पटल : 22
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil