نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے شری کاکولم ضلع میں شری وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ کے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
Posted On:
01 NOV 2025 3:00PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھاکرشنن نے آندھرا پردیش کے شری کاکولم ضلع میں واقع کاشی بُگا میں شری وینکٹیشور سوامی مندر میں پیش آئے بھگڈر کے المناک واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اس المناک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ اس سانحے سے بہت غمگین ہیں۔ انہوں نے سوگوار کنبے کے تئیں تہہ دل سے اظہار تعزیت کیا اور مجروحین کی جلد ازجلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:624
(Release ID: 2185189)
Visitor Counter : 9