نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 3نومبر سے 4 نومبر 2025 تک کولم – تروواننت پورم کا دورہ کریں گے
نائب صدر جمہوریہ 3 نومبر 2025 کو کیرالہ کے کولم میں واقع فاطمہ ماتا نیشنل کالج کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کریں گے
نائب صدر جمہوریہ 4 نومبر 2025 کو کیرالہ کے تروواننت پورم میں واقع شری چترا تیرونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کا دورہ کریں گے
Posted On:
01 NOV 2025 2:59PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھاکرشنن 3 نومبر سے 4 نومبر 2025 تک کیرالہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد نائب صدر جمہوریہ کا کیرالہ کا پہلا دورہ ہوگا۔
دورے کے دوران، نائب صدر جمہوریہ 3 نومبر 2025 کو کولم میں واقع فاطمہ ماتا نیشنل کالج کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کریں گے۔ فاتمہ ماتا نیشنل کالج جو اس خطے کے سرکردہ اعلیٰ اداروں میں سے ایک ہے، تعلیمی خدمت کے اپنے 75 برس مکمل کر رہا ہے۔
جناب سی پی رادھاکرشنن اسی دن کولم میں فیڈریشن آف انڈین کوئر ایکسپورٹرس ایسو سی ایشنز (ایف آئی سی ای اے) کے اراکین کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ ایف آئی سی ای اے کے تحت ملک کی تمام کوئر برآمدکارانجمنیں آتی ہیں۔
4 نومبر 2025 کو، نائب صدر جمہوریہ تروواننت پورم میں واقع شری چترا تیرونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کا دورہ کریں گے۔ شری چترا تیرونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی (ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی) سائنس اور تکنالوجی کے محکمے، حکومت ہند کے تحت ایک قومی اہمیت کا حامل ادارہ ہے۔ یہ ادارہ مریضوں کے لیے اعلیٰ عمدگی کی حامل نگہداشت، صنعتی اہمیت کی حامل تکنالوجی ترقی اور سماجی اہمیت کے حامل صحتی تحقیقی مطالعے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:623
(Release ID: 2185188)
Visitor Counter : 10