قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) ملک بھر میں یکم نومبر سے 15 نومبر تک جن جاتیہ گورَو ورش پکھواڑہ منائیں گے


این ای ایس ٹی ایس پہل قدمی کے تحت 1.5 لاکھ قبائلی طلبا بھگوان برسا منڈا کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ منائیں گے

Posted On: 31 OCT 2025 4:59PM by PIB Delhi

قومی تعلیمی سوسائٹی برائے قبائلی طلبا (این ای ایس ٹی ایس)، قبائلی امور کی وزارت کے ماتحت ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس)یکم نومبر سے 15 نومبر 2025 تک جن جاتیہ گورَو ورش پکھواڑہ  منائیں گے، جس کا اختتام 15نومبر 2025 کو ، اساطیری قبائلی مجاہد آزادی اور قابل احترام رہنما بھگوان برسا منڈا کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ  یعنی جن جاتیہ گورَو دیوس کی ملک گیر سطح پر شاندار تقریبات کے ساتھ ہوگا ۔

قبائلی سورماؤں کے تعاون کو اعزاز بخشنے اور قبائلی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی رہنمائی میں، اس پکھواڑے کا مقصد ہندوستان کے قبائلی آزادی کے جنگجوؤں کی میراث کو اجاگر کرنے اور قبائلی فن، ثقافت اور ورثے کے فعال اظہار کے ذریعہ طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ملک بھر میں ای ایم آر ایس تخلیقی، ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے جو ہندوستان کی قبائلی روایات کی طاقت اور تنوع کو ظاہر کرتی ہیں۔

قبائلی طلباء کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے پر عزت مآب وزیر اعظم کے زور کے مطابق، ملک کی تاریخ اور ترقی میں قبائلی برادریوں کے انمول کردار کے بارے میں طلباء میں فخر، اتحاد اور بیداری کو فروغ دینے کے لیے تمام ای ایم آر ایس میں پد یاترا اور موضوعاتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ پکھواڑہ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دو اسکولوں کو ان کی شاندار شرکت اور اختراعی سرگرمیوں کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

اس سال، ہندوستان بھر میں 497 ای ایم آر ایس کے 1.5 لاکھ سے زیادہ طلباء کے جنجاتیہ گورو ورش پکھواڑہ اور جنجاتیہ گورو دیوس کی تقریبات میں شرکت کرنے کی توقع ہے، جو ان کے اجتماعی جوش و جذبے، تخلیقی صلاحیتوں، اور اپنے ورثے اور ملک کے آزادی کے جنگجوؤں کے تئیں عقیدت کی عکاسی کرتے ہیں۔

ان پہل قدمیوں کے ذریعے، این ای ایس ٹی ایس قبائلی طلباء میں فخر، شناخت اور مقصد کے احساس کو پروان چڑھانے کی کوشش کرتا ہے — جنجاتیہ گورو ورش 2025 کے جذبے کو مناتے ہوئے اور دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، جن کی ہمت اور آئیڈیل بھارت کے ایک وکست بھارت کے سفر کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔

قومی تعلیمی سوسائٹی برائے قبائلی طلبا (این ای ایس ٹی ایس) ایک خود مختار تنظیم ہے جو قبائلی امور کی وزارت، حکومت ہند کے تحت ہے۔ یہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعے قبائلی بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے وقف ہے جو مکمل ترقی فراہم کرتے ہیں اور قبائلی ثقافت اور اقدار کو محفوظ رکھتے ہیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:577


(Release ID: 2184893) Visitor Counter : 4