نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے بھارت کے مرد آہن سردار پٹیل کو ان کی 150 ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا


نائب صدر جمہوریہ نے راشٹریہ ایکتا دیوس کا حلف دلایا، شاہی ریاستوں کو مربوط کرنے میں سردار پٹیل کے کردار کو خراج عقیدت پیش کیا اور قومی اتحاد کے لیے ان کی وابستگی بھارت کی ترقی اور لچک میں ایک رہ نما قوت بنی ہوئی ہے: نائب صدر جمہوریہ

Posted On: 31 OCT 2025 7:03PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے قوم کی تعمیر، حب الوطنی، نظم و ضبط اور دیانتداری میں سردار پٹیل کے پائیدار تعاون کو یاد کرتے ہوئے ان کی 150ویں جینتی پر انھیں دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین کے طور پر، نائب صدر جمہوریہ نے سمودھان سدن میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو گلہائے عقیدت پیش کیے، جس میں بھارت کی تقدیر اور اتحاد کی تشکیل میں ان کے اہم اثر و رسوخ کا احترام کیا گیا۔

نائب صدر جمہوریہ کے انکلیو میں ایک پر وقار تقریب میں، نائب صدر جمہوریہ نے سردار پٹیل کے نظریات کو برقرار رکھنے میں قومی اتحاد اور اجتماعی عزم کی تصدیق کرنے کے لیے راشٹریہ ایکتا دیوس کا حلف دلایا۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کے صدر کی حیثیت سے نائب صدر جمہوریہ نے انسٹی ٹیوٹ کی 71 ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کے دوران آئی آئی پی اے میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں جینتی کے موقع پر ان کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ قوم کی تعمیر، شاہی ریاستوں کے انضمام اور قومی اتحاد کے لیے عزم میں سردار پٹیل کی انمول قیادت، تحریک کی کرن بنی ہوئی ہے۔ انھوں نے سردار پٹیل کے غیر متزلزل عزم اور وژن پر مزید روشنی ڈالی جس نے ایک متنوع قوم کو ایک واحد جمہوری ملک میں متحد کیا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 581


(Release ID: 2184886) Visitor Counter : 9