لوک سبھا سکریٹریٹ
نائب صدر اور لوک سبھا اسپیکر نے سمویدھان سدن کے سینٹرل ہال میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 150 ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کیا
راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر ملک کے 600 سے زائد طلبا کے ساتھ لوک سبھا اسپیکر کی بات چیت
سردار پٹیل کااتحاد اور نظم وضبط کا نظریہ قوم کی تعمیر کے لیے تحریک دیتا آرہا ہے: لوک سبھا اسپیکر
دنیا امید ، ترقی اور استحکام کی علامت کے طور پر بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے: لوک سبھا اسپیکر
سردار پٹیل کے ویژن نے بھارت کے نوجوانوں کو ملک کو آگے بڑھانے میں رہنمائی کی وکشت بھارت: لوک سبھا اسپیکر
دنیا بھارت کو امید، ترقی اور استحکام کی علامت کے طور پر دیکھتی ہے: لوک سبھا اسپیکر
سردار پٹیل کا وژن بھارت کی نوجوان نسل کو ‘وکسِت بھارت’ کی جانب ملک کی رہنمائی کرنے کے لیے تحریک دیتا ہے: لوک سبھا اسپیکر
Posted On:
31 OCT 2025 5:25PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن اور لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں گلہائےعقیدت نذرکئے ۔
پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو ؛ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف جناب ملیکارجن کھڑگے ؛ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف جناب راہل گاندھی ؛ قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال ؛ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش ؛ اراکین پارلیمنٹ ؛ سابق اراکین پارلیمنٹ؛ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی اور دیگر معززین نے بھی سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر نے ملک بھر کے 600 سے زیادہ طلباء کے ساتھ بات چیت کی جنہوں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یوم اتحاد) منانے کے لیے سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں ‘پرائڈ’کے زیر اہتمام پروگرام ‘‘اپنے رہنما کو جانیں’’ میں شرکت کی۔ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ سردار پٹیل کے وژن اور اقدار کی رہنمائی میں بھارت کے نوجوان اختراع ، سائنس ، ٹیکنالوجی اور قیادت کے ذریعے ملک کو وکست بھارت کی سمت میں لے جا رہے ہیں۔ سردار پٹیل کی اتحاد اور نظم و ضبط کی رہنما اقدار کا حوالہ دیتے ہوئے جناب برلا نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی مثال بھارت کے نوجوان شہریوں کو ملک کے لیے بے لوث کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر دنیا کا بڑھتا ہوا اعتماد اس کے نوجوانوں کی محنت ، تخلیقی صلاحیتوں اور عزم کوخراج تحسین ہے،جو نہ صرف ایک مضبوط ملک بلکہ ایک زیادہ مساوی اور خوشحال دنیا کی تعمیر کر رہے ہیں ۔
بھارت کے نوجوانوں کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، خلائی تحقیق ، سبز توانائی اور اختراع جیسے شعبوں میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابیاں ایک پراعتماد اور آگے بڑھنے والی قوم کی عکاسی کرتی ہیں جو جدیدیت کو اپناتے ہوئے اپنے ثقافتی ورثے سے طاقت حاصل کرتی ہے۔ سائنس اور صنعت کاری سے لے کر سفارت کاری اور حکمرانی تک ہر شعبے میں نوجوان بھارتی ملک کی ترقی کی رفتار اور کردار کی وضاحت کر رہے ہیں ۔
جناب برلا نے کہا کہ دنیا آج بھارت کو امید ، ترقی اور استحکام کی روشنی کے طور پر دیکھتی ہےجو اس کے نوجوان شہریوں کی توانائی ، قابلیت اور عزم سے تقویت یافتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی دور اندیش قیادت نے بھارت کے سیاسی اتحاد اور انتظامی طاقت کی بنیاد رکھی۔ اسپیکر نے کہاکہ ہمت ، دور اندیشی اور سیاست کے ذریعے ، سردار پٹیل نے سینکڑوں رجواڑوں کو ایک ‘یونین ’میں ضم کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ نیا آزاد بھارت ایک متحد اور خودمختار قوم کے طور پر ابھرے ۔
سردار پٹیل کی تبدیلی لانے والی قیادت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ انہوں نے آزادی کے جذبے کو حکمرانی کے فریم ورک میں تبدیل کیا ، جس سے بھارت طاقت اور شمولیت پر مبنی جمہوریت کے طور پر عالمی سطح پر مضبوطی سے کھڑا ہو سکا۔ جناب برلا نے کہا کہ سردار پٹیل کے اتحاد کے ذریعے طاقت ، نظم کے ذریعے نظم و ضبط اور فرض کے ذریعے خدمت کے نظریات علم ، ٹیکنالوجی اور اختراع سے چلنے والے دور میں بہت زیادہ مطابقت رکھتے ہیں ۔
اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ 21 ویں صدی ان ممالک کی ہےجو اپنےنوجوانوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں ، جناب برلا نے کہا کہ بھارت کا ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ اس کی سب سے بڑی اسٹریٹجک دولت ہے۔ ملک تخلیقی صلاحیتوں ، انٹرپرائز اور سائنسی مہارت میں بے مثال اضافے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نسل کا اختراعی جذبہ اور سماجی بھلائی کے لیے عزم ایک نئے عالمی بیانیے کی تشکیل کر رہا ہے جس میں بھارت،دنیا کے لیے ایک رہنما اور مسئلہ حل کرنے والے کےطور پر کھڑا ہے ۔ایسےوقت میں جب بھارت عالمی سطح پر ایک بڑا کردار ادا کررہا ہے ، جناب برلا نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس کے نوجوان ایسی پالیسیوں ، ٹیکنالوجیز اور شراکت داریوں کی تشکیل میں قیادت کرتے رہیں گے جو مجموعی طور پر انسانیت کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔
*****
( ش ح ۔م م۔ت ا)
U. No. 563
(Release ID: 2184767)
Visitor Counter : 8