امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ایف سی آئی کی خصوصی مہم 5.0 صفائی، کارکردگی اور جگہ کے مؤثر استعمال کا فروغ
Posted On:
31 OCT 2025 3:41PM by PIB Delhi
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے آج خصوصی مہم 5.0 کے اختتام کے ساتھ اپنے دفاتر اور ڈپوز میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے، ریکارڈ مینجمنٹ کو بہتر بنانے، ای-ویسٹ اور فاضل اشیاء کو ہٹانے اور کام کے ماحول کو بہتر بنانے کے مقصد کے حصول کی سمت کامیابی کے ساتھ پیش رفت کی ہے۔
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے تیاری کے مرحلے کے دوران 1,94,465 فزیکل فائلوں کی جانچ کے لیے نشاندہی کی تھی اور اب تک تقریباً 90,000 فائلیں تلف کی جا چکی ہیں۔ اکتوبر 2025 کی پہلی دو ہفتوں تک کارپوریشن نے ای-ویسٹ اور اسکریپ کی فروخت کے ذریعے تقریباً 16 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل کی، جبکہ اپنے دفاتر اور ڈپوز میں تقریباً 18,000 مربع فٹ جگہ خالی کی۔ یہ کامیابیاں اکتوبر 2025 کے پہلے پندرہ دنوں تک مرتب کردہ اعداد و شمار کی عکاس ہیں۔
امید ہے کہ مہم کے اختتام پر ملک بھر کے تمام علاقائی دفاتر سے رپورٹیں مرتب ہونے کے بعد آمدنی اور جگہ کے استعمال کے یہ اعداد و شمار مزید بڑھیں گے۔ خصوصی مہم 5.0 کا آغاز 15 ستمبر 2025 کو تیاری کے مرحلے سے ہوا، جس کے بعد 2 اکتوبر 2025 کو ایف سی آئی افسران اور اہلکاروں نے صفائی کا حلف اٹھایا، جس نے عمل درآمد مرحلے کی شروعات کو نشان زد کیا۔ ایف سی آئی پہلے ہی ملک بھر میں 900 سے زائد مقامات پر صفائی مہم انجام دے چکا ہے، جن میں اس کے زونل، ریجنل، ڈسٹرکٹ دفاتر اور گودام شامل ہیں۔
اس سے قبل بھی ایف سی آئی نے اسکریپ کی فروخت کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے اور قیمتی جگہ خالی کرنے کے سلسلے میں قابل ستائش نتائج حاصل کیے ہیں۔ سابقہ مہمات کے تحت ایف سی آئی نے 70 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی، 5 لاکھ سے زیادہ فائلیں تلف کیں، اور 1.5 لاکھ مربع فٹ سے زائد جگہ صاف کی۔
علاقائی دفتر، ہریانہ
|
سرگرمی کی تفصیل:دستیاب جگہ کے مؤثر استعمال کے لیے شیلفوں کو تہہ خانے سے ریکارڈ روم میں منتقل کیا گیا۔ اسی طرح تہہ خانے میں موجود کچھ ریکارڈ بھی مناسب ذخیرہ اندوزی اور جگہ کے بہتر استعمال کے لیے ریکارڈ روم منتقل کیے گئے۔
|
|
پہلے
|
بعد میں
|


ایف سی آئی ہیڈکوارٹر
|
سرگرمی کی تفصیل: ایف سی آئی ہیڈ کوارٹر کی عمارت کی پچھلی گلیوں میں صفائی اور ہیڈ کوارٹر سے ڈیڈ اسٹاک اشیاء کو ہٹانا ۔
|
|
پہلے
|
بعد میں
|
| |
|






********
( ش ح۔ اس ک۔ ن ع)
U.No.555
(Release ID: 2184744)
Visitor Counter : 12