صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود جناب پرتاپ راؤ جادھو نے صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملات میں تخفیف لانے کے لیے جاری خصوصی مہم 5.0 کی پیشرفت کا جائزہ لیا


1500 سے زائد صفائی ستھرائی مہمات کا اہتمام کیا گیا اور تقریباً 5000 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا

Posted On: 30 OCT 2025 7:14PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود جناب پرتاپ راؤ جادھو نے جاری خصوصی مہم 5.0 کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور نئی دہلی میں واقع نرمان بھون میں دفتر کی عمارتوں کا معائنہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N904.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G3RX.jpg

خصوصی مہم 5.0 (2 سے 31 اکتوبر 2025) کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ صحت اور خاندانی بہبود (ڈی او ایچ ایف ڈبلیو) نے صفائی ستھرائی کی مہمات، ریکارڈ کی انتظام کاری، عوامی شکایات اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے پر توجہ مرکوز کی، جبکہ ای-فضلے کو ٹھکانے لگانے پر خصوصی طور پر زور دیا۔ ڈی او ایچ ایف ڈبلیو کے تحت مرکزی حکومت کے ہسپتالوں/ اداروں، منسلک اور ماتحت دفاتر، خود مختار اداروں اور سی پی ایس یوز کے درمیان مسلسل نگرانی اور تال میل نے مہم کے مؤثر اور مستقل نفاذ کو یقینی بنایا ہے۔

29 اکتوبر 2025 تک، کل 1,582 صفائی مہم چلائی گئی تھی، اور ارکان پارلیمنٹ کے 85 حوالوں کو درست طریقے سے نمٹا دیا گیا تھا۔ شکایات کے ازالے کے حوالے سے 4,726 عوامی شکایات اور 360 شکایات سے متعلق اپیلیں نمٹا دی گئیں۔ اس کے علاوہ، مجموعی طور پر 41,909 کاغذ فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 29,844 فائلوں کو ختم کر دیا گیا۔ اسی طرح 5,759 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا جس کے نتیجے میں 2,114 ای فائلز کو بند کیا گیا۔ مہم نے 30,442 مربع فٹ دفتر کی جگہ بھی خالی کر دی تھی اور 37,54,570  روپے کی آمدنی حاصل کی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CG5U.jpg

صحت و خاندانی بہبود کا محکمہ مضبوط عوامی صحتی حکمرانی سے متعلق اس کی تصوریت سے ہم آہنگ رہتے ہوئے، اثرانگیزی، پائیداری اور بہتر عوامی خدمات بہم رسانی نظام کے تئیں پابند عہد ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:519


(Release ID: 2184431) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी