زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت سے متعلق ہند-سری لنکا مشترکہ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ آج منعقد ہوئی

Posted On: 30 OCT 2025 7:41PM by PIB Delhi

بھارت اور سری لنکا کے درمیان زراعت سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت بھارت سرکار کے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی اور حکومت سری لنکا کی زراعت، مویشی، زمین اور آبپاشی کی وزارت کے سکریٹری جناب ڈی پی وکرما سنگھے نے کی۔

دونوں فریقوں نے اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جن میں فارم میکانائزیشن، نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری، بیج کے شعبے کی ترقی، زرعی صنعت کاری، زرعی تعلیم، مٹی کی صحت کا انتظام، مارکیٹ تک رسائی، اور آب و ہوا کے لیے لچک دار زراعت شامل ہیں۔ مشترکہ تحقیق اور صلاحیت سازی کے مواقع کی بھی جستجو کی گئی۔

میٹنگ میں ڈیجیٹل زراعت، فصل بیمہ اور زرعی اسٹارٹ اپس جیسے اقدامات کا بھی احاطہ کیا گیا۔ سری لنکا کے وفد نے بھارت کے زرعی تحقیق اور اختراعی ایکو سسٹم کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کے لیے انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی اے آر آئی)، پوسا، نئی دہلی کا دورہ کیا۔

گفت و شنید سے دونوں ممالک نے خوراک اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے بھارت اور سری لنکا کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

سری لنکا کے وفد میں محکمہ زراعت کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف ایگریکلچر (ڈیولپمنٹ) محترمہ جی جی وی شیامالی ، ۔ جناب بی ایس ایس پریرا، ڈائریکٹر (لائیو اسٹاک ڈویلپمنٹ)، وزارت زراعت، لائیو اسٹاک، زمین اور آبپاشی؛ اور جناب گیشان، کونسلر، سری لنکا کے ہائی کمیشن شامل تھے ۔

میٹنگ میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) کے جوائنٹ سکریٹریز، چیئرمین پی پی وی ایف آر اے، محکمہ زرعی تحقیق اور تعلیم (ڈی اے آر ای)، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) اور وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے بھی شرکت کی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 525


(Release ID: 2184362) Visitor Counter : 8