بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بین ریاستی سرحدی تیاریوں کا جائزہ لیا؛ پُرامن اور طمع سے پاک بہار اسمبلی انتخابات 2025 کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی ہدایت

Posted On: 30 OCT 2025 6:10PM by PIB Delhi
  1. الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے آج بہار میں بین ریاستی سرحدی امور پر ایک ہم آہنگی میٹنگ کا انعقاد کیا ، جس میں بہار، جھارکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کے چیف سیکریٹریز، ڈی جی پیز اور پرنسپل سیکریٹریز (ہوم) کے علاوہ وزارت داخلہ، وزارت ریلویز اور تمام نفاذی ایجنسیوں کے افسران نے شرکت کی۔
  2. چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) جناب گیانیش کمارنے  الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ہمراہ، بہار اور اس کے ہمسایہ ریاستوں میں امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لیا تاکہ اسلحہ، سماج دشمن عناصر، شراب، منشیات اور مفت تحائف  سمیت افراد، وسائل اور رقوم کی نقل و حرکت کی ریاستوں کے درمیان اور نیپال کی بین الاقوامی سرحد پر سخت نگرانی کی جا سکے۔ سرحدی اضلاع اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرحدوں کی سیلنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
  3. میٹنگ کے دوران سی ای سی گیانیش کمار نے آزاد، منصفانہ، پُرامن اور طمع سے پاک انتخابات کے کمیشن کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے تمام متعلقین سے کہا کہ انتخابی عمل کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں۔
  4. کمیشن نے ووٹروں کی سہولت  سے متعلق اقدامات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا تاکہ پولنگ کے دن ووٹرز کے لیے آرام دہ اور ہموار تجربہ یقینی بنایا جا سکے۔ چیف سیکریٹریز اور ڈی جی پی کے علاوہ مرکزی ایجنسیوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ بہار اسمبلی کے عام انتخابات 2025 پُرامن اور طمع سے پاک ماحول میں منعقد ہوں۔
  5. جھارکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کے چیف سیکریٹریز اور ڈائریکٹر جنرلز آف پولیس، اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے ڈی جی کو ہدایت کی گئی کہ بہار کی سرحد سے متصل علاقوں میں چوکس رہیں اور بین ریاستی چیک پوسٹس پر سخت جانچ یقینی بنائیں۔
  6. مرکزی ایجنسیوں بشمول نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ، سینٹرل جی ایس ٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کو ہدایت کی گئی کہ انتخابات سے قبل کوششیں تیز کریں اور قابلِ عمل انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ضبطیاں یقینی بنائیں۔

****************

(ش ح ۔م م  ۔ت ا(

U.No.502


(Release ID: 2184284) Visitor Counter : 12