نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
                
                
                
                
                
                    
                    
                        مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل نے پولیس ٹریننگ سینٹر، مارول میں منعقدہ 17ویں قبائلی نوجوانو ں کا ثقافتی تبادلے پروگرام کا دورہ کیا
                    
                    
                        
نوجوان قبائلی رہنما 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے: ڈاکٹر منسُکھ منڈاویا
                    
                
                
                    Posted On:
                30 OCT 2025 4:04PM by PIB Delhi
                
                
                
                
                
                
                17واں قبائلی نوجوانوں کا ثقافتی تبادلے کا  پروگرام پولیس ٹریننگ سینٹر، مارول (ممبئی) میں جاری ہے۔ یہ پروگرام وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل کے اشتراک اور مہاراشٹر اسٹیٹ پولیس کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام 27 اکتوبر 2025 کو شروع ہوا  اور 2 نومبر 2025 کو اختتام پذیر ہوگا۔

آج کے پروگرام میں مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل ڈاکٹر منسُکھ منڈاویا نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
قبائلی نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویا نے کہا کہ 2047 تک ایک وکست بھارت کی تعمیر میں نوجوان قبائلی رہنماؤں کا کردار نہایت اہم ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہنر مندی کے فروغ اور ڈیجیٹل بااختیاری کے ذریعے “وکست بھارت” کے قومی وژن کی تکمیل میں بھرپور کردار ادا کریں۔


ڈاکٹر منڈاویا نے ‘میرا یووا (ایم وائی) بھارت’ پورٹل کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو اس پلیٹ فارم پر اپنی ڈیجیٹل موجودگی قائم کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل روزگار کے مواقع، ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں، آن لائن مقابلوں اور معاشرے کے لیے کیے گئے مثبت کاموں اور خیالات کے تبادلے کے مواقع سے متعلق جامع معلومات فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے نوجوان باخبر اور سرگرم رہ سکتے ہیں۔
اس تقریب میں مہاراشٹر اسٹیٹ پولیس کے ٹریننگ ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب پروین کمار پدوال ، مائی بھارت ممبئی کے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب انوپ انگولے ، پولیس ٹریننگ سینٹر ، مارول کے پرنسپل جناب رویندر دلوی اور جوڈو ایسوسی ایشن کے یاتن بنگیرا سمیت دیگر معززین نے شرکت کی ۔
یہ پہل قبائلی نوجوانوں کو علم، مہارت اور ہر شعبے میں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومتِ ہند کے عزم کو اجاگر کرتا ہے، تاکہ وہ قومی ترقی اور ملک کی تعمیر و پیشرفت میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
*****
 
ش ح-ش آ-ع ر
UR No-2661
                
                
                
                
                
                (Release ID: 2184274)
                Visitor Counter : 7