قانون اور انصاف کی وزارت
قانون سازی سے متعلق محکمہ میں خصوصی مہم 5.0 کے تحت ’’قومی سائبر سیکورٹی‘‘ کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
Posted On:
29 OCT 2025 9:24PM by PIB Delhi
خصوصی مہم 5.0 کے ایک حصے کے طور پر، قانون سازی سے متعلق محکمہ نے 29 اکتوبر 2025 کو ’’قومی سائبر سیکورٹی‘‘ کے موضوع پر ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کی صدارت ڈاکٹر راجیو منی، سکریٹری نے کی جس میں جناب آر کے پٹنائک، ایڈیشنل سکریٹری اور نوڈل آفیسر، ڈاکٹر منوج کمار، ایڈیشنل سکریٹری، ڈاکٹر کے وی کمار، ایڈیشنل سکریٹری، ڈاکٹر کے وی کمار اور دیگر افسران موجود تھے۔ سیشن کی نظامت نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کے ماہرین نے کی۔ اس ورکشاپ کا مقصد سائبر سیکورٹی، ڈیٹا پروٹیکشن، پاس ورڈ مینجمنٹ، فشنگ ای میلز کی شناخت اور محفوظ ڈیجیٹل رویے کو برقرار رکھنے کے بہترین طورطریقوں کے بارے میں حکام اور عملے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔این آئی سی کے ماہرین نے سائبر حفظان صحت کو برقرار رکھنے کے بارے میں عملی تجاویز شیئر کیں اور شرکاء کو ڈیجیٹل حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹولز اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ بڑی تعداد میں محکمہ کے افسران اور عملے کے ارکان نے سیشن میں سرگرمی سے حصہ لیا اور اپنے روزمرہ کے سرکاری کام میں سائبر موافق طریقوں کو شامل کرنے کا عزم کیا۔ یہ اقدام خصوصی مہم 5.0 کے تحت ڈیجیٹل بیداری کو فروغ دینے اور محکمہ میں سائبر سیکورٹی کلچر کو مضبوط کرنے کی سمت ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ ورکشاپ ایڈیشنل سکریٹری اور خصوصی مہم 5.0 کے نوڈل افسر جناب آر۔ کے۔ پٹنایک کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔ان کے ساتھ محترمہ راکھی بسواس (انڈر سکریٹری)، جناب پرشانت بھاردواج (سیکشن آفیسر) اور قانون سازی سے متعلق محکمہ کے دیگر افسران و عملہ کے ارکان بھی موجود تھے۔





*****
ش ح۔ ک ح ۔ ج
U. No-477
(Release ID: 2184218)
Visitor Counter : 3