کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جی ای ایم اور مدھیہ پردیش حکومت  نےریاست کے جی ای ایم پلیٹ فارم کو اپنانے کے اقدامات  بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا


جی ای ایم نےریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط کیا ہے تاکہ اس بات کویقینی بنایا جا سکے کہ تمام پبلک پروکیورمنٹ (سرکاری خرید کے)پلیٹ فارم کے ذریعے چلائی جائیں

Posted On: 30 OCT 2025 11:37AM by PIB Delhi

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس(جی ای ایم)کےچیف ایگزیکٹیو افسرجناب مہر کمار نے ریاست میں جی ای ایم پلیٹ فارم کو اپنانے اور اس کے استعمال کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بھوپال میں مدھیہ پردیش حکومت کے چیف سکریٹری جناب انوراگ جین سے ملاقات کی۔

میٹنگ نے مرکزی اور ریاستی وزارتوں،محکموں،سرکاری سیکٹر کے تحت آنے والے اداروں(پی ایس یوز)، خود مختار اداروں، مقامی اداروں اور پنچایتی راج اداروں سمیت تمام سرکاری خریداروں کے لیے ایک متحد، شفاف، اور موثر آن لائن خریداری کا نظام فراہم کرنے کےجی ای ایم کے بنیادی مقصد کی تصدیق کی۔

دونوں فریقوں نے ریاست کے اندرسرکاری خریداری میں شفافیت، شمولیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اورزیادہ مضبوط اور ہموار خریداری سے متعلق فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اختیار کرنے میں تیزی لانے کے لیے اپنی قومی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، جی ای ایم نے اعلیٰ جی ایم وی ریاستوں کے ساتھ سی ای او سطح کی بات چیت سمیت متعدد مرکوز سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ریاستی خریداری کے قواعد کو جنرل مالیاتی قواعد (جی ایف آر)اورجی ای ایم جنرل شرائط و ضوابط (جی ای ایم-جی ٹی سی)کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزرائے اعلیٰ کومکتوب بھی ارسال کئے تاکہ ی اس بات کویقینی بنایا جا سکے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خریداری جی ای ایم کے ذریعے کی جائے۔

مدھیہ پردیش میں جی ای ایم(جی ای ایم)کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے، جہاں ریاست کے 86,000 سے زائدسیلرزنے پلیٹ فارم پر اپنی پروفائل مکمل کر لی ہیں۔ آغاز سے اب تک مدھیہ پردیش کے چھوٹے اور بہت چھوٹے اوراوسط درجے کےادروں (ایم ایس ای) کو ریاستی خریداروں سے 5,523 کروڑ روپے کے آرڈر ملے ہیں، دیگر ریاستوں کے خریداروں سے 2,030 کروڑ روپے کے آرڈر حاصل ہوئے ہیں، جبکہ مرکزی خریداروں سے 20,298 کروڑ روپے کے آرڈر موصول ہوئے ہیں۔ اس مضبوط شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ریاست سرکاری خریداری سے متعلق نظام میں تیزی سے شامل ہو رہی ہے اور اس سےیہ بھی واضح ہوتا ہے کہ جی ای ایم مقامی کاروباری اداروں کو وسیع تر سرکاری منڈی تک رسائی کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جی ای ایم کی مجموعی تجارتی قیمت (جی ایم وی)کے نئے سنگ میل تک پہنچنے کے ساتھ، مدھیہ پردیش میں مصروفیت ریاست کےخریداری سے متعلق ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے اور تمام وینڈرز کے لیے برابری کے ایک میدان کو یقینی بنانے کی جانب ایک اور قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔

جی ای ایم منصفانہ،ڈیجیٹل سالمیت، اور شمولیت کے کلچر کو فروغ دینے کےتئیں پرعزم ہے اور ہندوستان کے شفاف، ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی خریداری کے فریم ورک میں بامعنی طور پر حصہ لینے کے لیے، ہر بیچنے والے - خاص طور پر چھوٹے اور ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں کو- قابل بناتا ہے۔

 

*******

 

ش ح۔ ش م۔م ش

U.NO.479


(Release ID: 2184068) Visitor Counter : 11