کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائسز ایکسپورٹ پروموشن کونسل کی چوتھی اے جی ایم سے خطاب کیا
ہندوستان نے 2030 تک 500 بلین امریکی ڈالر الیکٹرانکس آؤٹ پٹ کا ہدف طے کیا ہے
اپریل تا ستمبر 2025 کے دوران ہندوستان کی الیکٹرانکس برآمدات 41.9 فیصد بڑھ کر 22.2 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں؛ اسمارٹ فون کی برآمدات میں 58 فیصد اضافہ ہوا
ہندوستان اسمارٹ فون کا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا کابرآمد کار بن گیاہے
Posted On:
29 OCT 2025 8:49PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج وانجیہ بھون، نئی دہلی میں منعقدہ موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائسز ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ایم ای ڈی ای پی سی) کی چوتھی سالانہ جنرل میٹنگ(اے جی ایم)میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔مذکورہ میٹنگ تجارت اور صنعت کی وزارت کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں بلائی گئی تھی، جس میں ہندوستان کے الیکٹرانکس اور موبائل ایکسپورٹ ماحولیاتی نظام سےمتعلق تجارت اور صنعت کے نمائندے، ڈائریکٹر جنرل جی ایف ٹی، فارن ڈیوائسز کے سربراہ موجودتھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اس بات کواجاگر کرتے ہوئے الیکٹرانکس ویلیو چین میں گھریلو صلاحیتوں کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیاکہ تیار شدہ مصنوعات اور اجزاء دونوں میں زیادہ خود انحصاری ہندوستان کی برآمدات کی رفتار کو برقرار رکھنے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کی کلید ہوگی۔
ہندوستان کا الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سیکٹر بے مثال تبدیلی کے دور کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ جو بصیرت سے متعلق پالیسی اقدامات، ریکارڈ سرمایہ کاری، اور عالمی شراکت داری کو بڑھا رہا ہے۔ 2030 تک الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں 500 بلین امریکی ڈالر حاصل کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہوئے ہندوستان نے تیزی سے الیکٹرانکس کےڈیزائن، پیداوار اور برآمدات کے لیے ایک قابل اعتماد عالمی مرکز کے طور پر خود اپنا مقام حاصل کرلیا ہے۔
ہندوستان کی برآمدی کارکردگی ایک قابل ذکر ترقی کی داستان کی عکاسی کرتی ہے، جس میں مجموعی طور پر الیکٹرانکس کی برآمدات میں 41.9 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ اپریل تا ستمبر 2025 کے دوران 22.2 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ 15.6 بلین امریکی ڈالر تھی۔ اسمارٹ فون کی برآمدات میں متاثر کن 58فیصد کااضافہ ہوا، جو کہ 13.38 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا اوریہ 2024 کی اسی مدت میں 8.47 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ مالی سال 25-2024میں، ہندوستان کی الیکٹرانکس کی برآمدات میں38.6 بلین امریکی ڈالر کاریکارڈ اضافہ ہوا، جو کہ 32.6فیصد سال بہ سال عالمی مالیت میں اس کے سابقہ کردار کو ثابت کر رہا ہے۔ہندوستان اب عالمی سطح پردرجہ بندی میں اسمارٹ فون کا تیسرا سب سے بڑا برآمدکار ہے، جو کہ مینوفیکچرنگ قیادت کی طرف ملک کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
گلوبل ویلیو چینز (جی وی سیز)میں ہندوستان کی گہری شراکت داری اس کی ایک لچکدار اور قابل بھروسہ مینوفیکچرنگ ہب میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے، جو عالمی سپلائی چین کی بحالی کے درمیان استحکام اور پیمانے کی پیشکش کرتی ہے۔ بیٹریوں، چارجرز، کیمروں اور ڈسپلے ماڈیولز سمیت اہم اجزاء کی گھریلو سورسنگ میں اضافے سے مقامی قدر میں اضافہ ہوااور خود کفالت میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔
تجارت اور صنعت کی وزارت اور ڈی جی ایف ٹی کی رہنمائی کے تحت، حکومت ہندنے تجارتی کاموں کو آسان بنانے اور برآمدی مسابقت کو بڑھانے کے لیے متعدداقدامات کیے ہیں۔ بڑی بندرگاہوں اور صنعتی کلسٹروں میں کسٹم آٹومیشن، سنگل ونڈو کلیئرنس، اور ایکسپورٹ سہولت سیل جیسے اقدامات نے لاجسٹکس کو ہموار کیا ہے اور برآمد کنندگان کے لیے تعمیل کے بوجھ کو کم کیا ہے۔
ای یو ،یو کے اورای ایف ٹی اے کے ساتھ جاری آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) مذاکرات کا مقصد ہندوستانی الیکٹرانکس مینوفیکچررز کے لیے مارکیٹ تک رسائی کے نئے مواقع کھولنا ہے۔اس دوران الیکٹرانکس اجزاء مینوفیکچرنگ اسکیم(ای سی ایم ایس)اور پیداوار سے منسلک ترغیبات(پی ایل آئی) اسکیمیں گھریلو مینوفیکچرنگ کی گہرائی میں تیزی لارہی ہیں اور درآمدی انحصار کو کم کر رہی ہیں۔
اے جی ایم نے 2031 تک الیکٹرانکس برآمدات میں 180سے200 بلین امریکی ڈالر حاصل کرنے کے ہندوستان کے روڈ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیااور پالیسی میں تسلسل، مضبوط بنیادی ڈھانچے،ماحول کیلئےسازگار توانائی کے انضمام اور فعال صنعتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
موبائل فونز اور الیکٹرانک آلات کے لیے ایکسپورٹ پروموشن کے اعلیٰ ادارے کے طور پر،ایم ای ڈی ای پی سی، صنعت اور حکومت کی ترجیحات کو پورا کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔پالیسی رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے، برآمد کنندگان کی حمایت کرتے ہوئے، اور صنعت کی ترقی کے نقطہ نظر سے ہم آہنگ ہوکر،ایم ای ڈی ای پی سی ایسے اقدامات کو آگےلےجارہا ہے جو ہندوستان کی عالمی مسابقت اور برآمدی صلاحیتوں کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں۔
میٹنگ کا اختتام تجارت اور صنعت کی وزارت، ڈی جی ایف ٹی اور تمام متعلقہ فریقوں کے، ہندوستان کی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کی کامیابی کی داستان کو تشکیل دینے میں مسلسل تعاون کے اعتراف کے ساتھ ہوا۔
ایم ای ڈی ای پی سی کے بارے میں
موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائسز ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ایم ای ڈی ای پی سی)، جوبھارتی حکومت کی تجارت اور صنعت کی وزارت کے زیراہتمام قائم کی گئی ہے، ہندوستان سے موبائل فونز، اجزاء اور الیکٹرانک آلات کی برآمدات کو فروغ دینے والے اعلیٰ ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔ڈی جی ایف ٹی اور تجارت کا محکمہ ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے،ایم ای ڈی ای پی سی برآمد کنندگان کی مدد، پالیسی کی وکالت، اور ہندوستان کی الیکٹرانکس صنعت کی عالمی نمائندگی میں سہولت فراہم کرتا ہے۔صنعت اور حکومت کے ساتھ مسلسل منسلک ہوتے ہوئے، کونسل الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ اور برآمدات کے لیے ایک قابل اعتماد عالمی مرکز بننے کے ہندوستان کے وژن کو آگے لے جارہی ہے۔
*******
ش ح۔ ش م۔م ش
U.NO.471
(Release ID: 2184063)
Visitor Counter : 3