مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
نیشنل کمیونی کیشنز اکیڈمی (این سی اے)، محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی یو ٹی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ کولکاتا (آئی آئی ایم سی) نے ٹیلی کام پالیسی، تحقیق اور صلاحیت سازی میں اشتراک کو مضبوط کرنے کے لیے مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے
Posted On:
29 OCT 2025 4:57PM by PIB Delhi
نیشنل کمیونی کیشنز اکیڈمی (این سی اے)، محکمہ ٹیلی مواصلات(ڈی او ٹی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ کولکاتا (آئی آئی ایم سی) نے آج سنچار بھون، دہلی میں چیئرمین ڈی سی سی و سیکریٹری ٹیلی کام ڈاکٹر نیرج متل کی موجودگی میں مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔
اس مفاہمت نامہ پر آئی آئی ایم سی کے ڈائریکٹر پروفیسر الوک کمار رائے اور نیشنل کمیونی کیشنز اکیڈمی ٹیکنالوجی (این سی اے-ٹی)، غازی آباد کے ڈائریکٹر جنرل جناب اتل سنہا نے باضابطہ طور پر دستخط کئے۔ اس موقع پر آئی آئی ایم سی کے ڈین (ایگزیکٹو ایجوکیشن) پروفیسر آر راجیش بابو، این سی اے-ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ٹی ایس اینڈ پی آر) جناب نوینیت چوہان اور این سی اے-ٹی کے ڈائریکٹر (پالیسی ریسرچ) جناب ششی شیکھر پانڈے بھی موجود تھے۔


یہ مفاہمت نامہ این سی اے اور آئی آئی ایم سی کے درمیان جامع اشتراک کا لائحہ عمل قائم کرتا ہے۔ اس کا مقصد خصوصاً ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجیز، موبائل کمیونی کیشن اور سائبر اسپیس میں صلاحیت سازی، تحقیق، مشاورت، پالیسی سازی اور تربیت کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ یہ مفاہمت نامہ علم پر مبنی پروگرامز کی ترقی، ورکشاپس کے انعقاد اور پالیسی اور مشاورتی تعاون کے پلیٹ فارم کی تشکیل کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے، تاکہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں انسانی وسائل کے فروغ کو مضبوط بنایا جا سکے۔
این سی اے کے بارے میں:
نیشنل کمیونی کیشنز اکیڈمی (این سی اے)، جو محکمہ ٹیلی کمیونی کیشنز، وزارت مواصلات، حکومتِ ہند کے تحت ایک تربیتی ادارہ ہے، آئی ٹی ایس، آئی آر آر ایس کیڈر اور سول سروس آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس کے افسران و اہلکاروں کی صلاحیت سازی میں مصروف ہے اور بھارت کی ڈیجیٹل ترقی کے لیے پالیسی سازی اور انسانی وسائل کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آئی آئی ایم سی کے بارے میں:
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ کولکاتا (آئی آئی ایم کولکاتا) بھارت کے ممتاز بزنس اسکولوں میں سے ایک ہے، جو مینجمنٹ ایجوکیشن، تحقیق اور انٹرپرینیورشپ میں اپنی اعلیٰ معیار کی کارکردگی کے لیے معروف ہے اور وزارتِ تعلیم کے تحت کام کرتا ہے۔ آئی آئی ایم کولکاتا حکومتِ ہند کے ذریعے قائم ہونے والا پہلا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ ہے، جو باضابطہ طورپر تین سطح پر تسلیم شدہ ادارہ ہے اور یہ عالمی سطح کے سرکردہ سی ای ایم ایس اتحاد کا واحد بھارتی رکن ہے۔
مزید معلومات کے لیے ڈی اوٹی کے ہینڈلس سے رابطہ کریں:۔
X - https://x.com/DoT_India
Insta-https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==
Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia
Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa
*****
(ش ح –اع خ ۔م ذ)
U. No. 447
(Release ID: 2183856)
Visitor Counter : 5