وزارات ثقافت
سیوا پَرو 2025: وکست بھارت کے رنگ، فن و ثقافت کے سنگ
प्रविष्टि तिथि:
27 SEP 2025 11:00PM by PIB Delhi
بھارت کی وزارتِ ثقافت 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک سیوا پَرو 2025 کو خدمت، تخلیقی صلاحیت اور ثقافتی فخر کے قومی تہوار کے طور پر منا رہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وکست بھارت 2047 کے وژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، سیوا پَرو کا مقصد کمیونٹیز، اداروں اور افراد کو سیوا، تخلیقیت اور ثقافتی وقار کے مشترکہ جذبے کے تحت ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔
سیوا پَرو 2025 کے سلسلے میں وزارتِ ثقافت نے 27 ستمبر 2025 کو ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں مختلف النوع آرٹ ورکشاپس کا انعقاد کیا۔ ان تقریبات میں طلبہ، فنکاروں، ماہرینِ تعلیم، معزز شخصیات اور سماج کی سرکردہ شخصیتوں نے پورےجوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جس سے ثقافتی جشن اور شہری ذمہ داری کے قومی عزم کو مزید تقویت ملی۔
27 ستمبر 2025 کو وزارتِ ثقافت کے اداروں کے ذریعے ملک بھر میں منعقد ہونے والی آرٹ ورکشاپس اور صفائی مہم کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:
- رائے پور، چھتیس گڑھ – پی۔ جی۔ اُماتھے ہائر سیکنڈری اسکول(سی سی آر ٹی ریجنل سینٹر کے زیرِ اہتمام)
رائے پور میں پی جی اُماتھے ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایم سدھیش (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سمگرا شکشا، رائے پور)، جناب ہمانشو بھارتی (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر)، جناب وشنورنجن مشرا (ڈی ایم سی، رائے پور) اور جناب امیت تیواری (بلاک ایجوکیشن آفیسر، دھرسیوا اربن) نے شرکت کی۔

- بوکارو، جھارکھنڈ – شری ایّپا پبلک اسکول، بوکارو اسٹیل سٹی (سی سی آر ٹی کے زیرِ اہتمام)
بوکارو میں شری ایّپا پبلک اسکول میں ایک آرٹ ورکشاپ منعقد کی گئی۔ اس پروگرام میں مقامی تعلیمی افسران نے شرکت کی، جن میں پرانجل دھندا (ایس ڈی ایم، چاس)، ڈاکٹر اَتُل چوبے (ڈی ایس ای، بوکارو) اور محترمہ پرتیما داس (بی ای ای او، گومیا) شامل تھے۔

- وردھا، مہاراشٹر – چکرگَرہ، سیوگرام روڈ، وروُد(ساؤتھ زونل کلچرل سینٹر، ایس زی سی سی کے زیرِ اہتمام)
وردھا میں چکرگرہ، سیوگرام روڈ، وروُد پر ایک آرٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 300 سے زائد اسکول طلبہ نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا مقصد طلبہ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فنّی مہارتوں کو دریافت کرنے کی ترغیب دینا تھا، ساتھ ہی باہمی تعاون، ثقافتی اظہار اور فنونِ لطیفہ کے گہری فہم کو فروغ دینا بھی اس سرگرمی کا حصہ تھا۔

- اندور، مدھیہ پردیش – دی ملینیم اسکول، نیتا منڈلا (سی سی آر ٹی کے زیرِ اہتمام)
اندور میں دی ملینیم اسکول، نیتا منڈلا میں ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں جناب شنکر لالوَانی (رکنِ پارلیمان، اندور) سمیت مقامی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تخلیقی صلاحیتوں کو سماجی خدمت اور کمیونٹی شمولیت کے ساتھ جوڑا جائے۔

- اندور، مدھیہ پردیش – گورنمنٹ مہارانی لکشمی بائی گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج، اندور(سی سی آر ٹی کے زیرِ اہتمام)
اندور میں سی سی آر ٹی کے تحت دوسری آرٹ ورکشاپ کا انعقاد گورنمنٹ مہارانی لکشمی بائی گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج میں کیا گیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں میں جناب شنکر لالوَانی (رکنِ پارلیمان)، جناب کیلاش وجے ورگیہ (کابینہ وزیر)، جناب پُشّیہ متر بھارگَو (میئر، اندور) اور جناب آر۔ سی۔ دکشت (ایڈیشنل ڈائریکٹر، ہائر ایجوکیشن) شامل تھے۔

- اودے پور، راجستھان – میرا گرلز کالج، مادھو بن(ویسٹ زونل کلچرل سینٹر، ڈبلیو زی سی سی کے زیرِ اہتمام)
اودے پور میں میرا گرلز کالج میں ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر مدن سنگھ راٹھور (پروفیسر، ایم ایل ایس یو اودے پور) اور پروفیسر دیپک مہیشوری (پرنسپل، میرا گرلز کالج) نے شرکت کی۔

- اودے پور، راجستھان – شلپ گرام (ویسٹ زونل کلچرل سینٹر، ڈبلیو زی سی سی کے زیرِ اہتمام)
اودے پور میں شلپ گرام میں بھی ایک آرٹ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تخلیقی نمائشیں اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس سیشن میں ڈاکٹر مدن سنگھ راٹھور اور جناب الے مستری (مجسمہ ساز، احمد آباد) نے طلبہ اور شرکا کی رہنمائی کی۔

- احمد آباد، گجرات – سابرمتی ریور فرنٹ (ویسٹ زونل کلچرل سینٹر، ڈبلیو زی سی سی کے زیرِ اہتمام)
احمد آباد کے سابرمتی ریور فرنٹ پر ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پیشہ ور فنکاروں، طلبہ اور مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔ پروگرام میں جن ممتاز فنکاروں اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی اُن میں جناب مہیش وی۔ دیسائی، جناب امِت امبالال، جناب ورِنداون سولنکی، محترمہ شویتا پاریکھ، جناب اننت مہتا، محترمہ تروپتی دوے، جناب ونود راوال، جناب چندرکانت کاچارَہ، جناب ہنس مُکھ پنچال اور جناب منیش موڈی شامل تھے۔

- منگلور، کرناٹک – یینی پویا یونیورسٹی (ساؤتھ زونل کلچرل سینٹر، ایس زی سی سی کے زیرِ اہتمام)
منگلور میں یینی پویا یونیورسٹی میں ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی نے حصہ لیا۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر وجیندر وی۔ اِتّاگی (پرنسپل، یینی پویا ہومیوپیتھک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل) اور ڈاکٹر اشونی ایس۔ شیٹی (این ایس ایس پروگرام کوآرڈینیٹر، یینی پویا یونیورسٹی) شریک ہوئے۔

- پڈوچیری – پٹی سِمینیر ہائر سیکنڈری اسکول (آئی جی این سی اے ریجنل سینٹر کے زیرِ اہتمام)
پڈوچیری میں پٹی سِمینیر ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں شری کے۔ کیلاش ناتھن (گورنر پڈوچیری)، شری این۔ رنگا سامی (وزیرِ اعلیٰ)، شری اے۔ ناماسیواں (وزیر داخلہ)، شری محمد احسن عابد (سیکریٹری، آرٹ اینڈ کلچر) اور شری آر۔ مونیسامی (ڈائریکٹر، انفارمیشن اینڈ پبلسٹی) شامل تھے۔

سمبلپور، اوڈیشہ – چندر شیکھربہڑا ضلع اسکول (ایسٹ زونل کلچرل سینٹر، ای زی سی سی کے زیرِ اہتمام)
سمبلپور میں چندر شیکھربہڑا ضلع اسکول میں ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی رونق پدم شری ڈاکٹر جیتندریہ ہری پال اور بین الاقوامی فن کاروں شری منوج کمار چوہدری، شری رادھا رمن مدولی، اور شری پرشانت کُمار ماجھی کی شرکت سے دوبالا ہوئی، جنہوں نے شرکاء کے ساتھ گفتگو کی اور انہیں ترغیب دی کہ وہ روایت اور جدت کو تخلیقی مکالمے میں ہم آہنگ رکھیں۔

- اِتانگر، اروناچل پردیش (نارتھ ایسٹ زونل کلچرل سینٹر، این ای زی سی سی کے زیرِ اہتمام)
اِتانگر میں راجیو گاندھی یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کی بھرپور شرکت کے ساتھ ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں پروفیسر ایس۔ کے۔ نائیک (وائس چانسلر، راجیو گاندھی یونیورسٹی)، ڈاکٹر این ٹی رکم (رجسٹرار، آر جی یو)، اور پروفیسر اُتم کمار پیگو (ڈین، فیکلٹی آف ویزول اینڈ پرفارمنگ آرٹس) نے شرکت کی۔
- پنے، مہاراشٹر – بھارتی ودیا پیٹھ اسکول آف پرفارمنگ آرٹس(سی سی آر ٹی ریجنل سینٹر کے زیرِ اہتمام)
پنے میں بھارتی ودیا پیٹھ کے اسکول آف پرفارمنگ آرٹس میں ایک بڑی آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں ڈاکٹر (محترمہ) مدھا کلکرنی (رکنِ پارلیمنٹ، راجیہ سبھا)، ڈاکٹر وشوجیت کدم (سیکریٹری و پرو وائس چانسلر، بھارتی ودیا پیٹھ)، ڈاکٹر ونود نرائن اندورکر (چیئرمین، سی سی آر ٹی، نئی دہلی)، اور ڈاکٹر ملِند دھوبلے (ڈین، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ پرفارمنگ آرٹس، ایم آئی ٹی-اے ڈی ٹی یونیورسٹی، پونے) نے شرکت کی۔
- آئیزول، میزورم- ڈی آئی ای ٹی، چلتلنگ (این ای زی سی سی کے زیرِ اہتمام)
آئیزؤل میں ڈی آئی ای ٹی مرکز میں ایک آرٹ ورکشاپ منعقد کی گئی، جس میں شری سی۔ لالسویونگا (وزیرِ آرٹ اینڈ کلچر، حکومتِ میزورم) اور محترمہ کیرول وی۔ ایل۔ ایم۔ ایس داونگکِمی (ڈائریکٹر، محکمہ آرٹ اینڈ کلچر) نے شرکت کی۔

اگرتلہ، تریپورہ – نذرل کلا کھیترہ (نارتھ ایسٹ زونل کلچرل سینٹر، این ای زی سی سی کے زیرِ اہتمام)
اگرتلہ میں نذرل کلا کھیترہ میں ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں شری راجیو بھٹاچاریہ (رکنِ پارلیمنٹ)، شری پی۔ کے۔ چکرورتی (آئی اے ایس، پرنسپل سیکریٹری، آئی سی اے، تریپورہ)، اور شری بمبیسار بھٹاچاریہ (ڈائریکٹر، آئی سی اے، تریپورہ) نے شرکت کی۔
جموں و کشمیر (آئی جی این سی اے ریجنل سینٹر کے زیرِ اہتمام)
سیوا پرو 2025 کے تحت جموں و کشمیر کے مختلف تاریخی اور تعلیمی مقامات پر متعدد آرٹ ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا، جن میں مقامی طلبہ، فن کاروں اور ثقافتی شائقین نے بھرپور شرکت کی۔
اودھمپور-ایچ ایس ایس کوڈ اور سدھ مہادیو میں ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا، جن میں طلبہ نے بھرپور دلچسپی اور جوش کے ساتھ حصہ لیا۔
ریاسی-سولا پارک میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرنسپل دیپک شرما نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایچ ایس ایس کٹرا میں بھی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں پرنسپل رشمی موجود تھیں۔
ڈوڈہ-گاتھا بھدرواہ میں ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں سیدشفاعت علی (پرنسپل، ایچ ایس ایس گرلز بھدرواہ) شریک ہوئے، جبکہ گیلا بھدرواہ میں نوڈل آفیسر اُمیش کمار نے شرکاء سے گفتگو کی۔
کشتواڑ-تاریخی چاؤگن گراؤنڈ اور ایچ ایس ایس اتھولی، پڈر میں ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ دونوں پروگراموں میں سی ای او سنجے ڈوگرا نے شرکت کی۔
جموں-مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس اور باہو فورٹ میں ثقافتی اہمیت کے حامل مقامات پر ورکشاپس منعقد ہوئیں، جہاں طلبہ نے فن کے ذریعے ورثے کا جائزہ لیا اور سیکھا۔
پنچھ-مانڈی نیو برج پر ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی طلبہ نے شرکت کی۔
سانبہ-سانبہ فورٹ میں آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شری کوال کرشن (سی ای او سانبہ) شریک ہوئے۔ بابا چملیال میں بھی ورکشاپ ہوئی جہاں بی ایس ایف کے انسپکٹر نالن اکا نے پروگرام میں شرکت کی۔

ڈیجیٹل شرکت
وسیع تر عوامی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے وزارت نے سیوا پَرَو پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل شرکت کا انتظام کیا ہے:
- اداراتی اپ لوڈز:وزارتِ ثقافت کے ماتحت تمام ادارے اور ملک کی مختلف ریاستیں و مرکز کے زیرِ انتظام علاقے اپنی سرگرمیوں کی دستاویزات تیار کر کے سیوا پَرَو پورٹل پر اپ لوڈ کر رہے ہیں: https://amritkaal.nic.in/sewa-parv.htm.۔
- شہریوں کی شرکت:افراد اپنی تخلیقات، فن پارے، تصاویر اور دیگر تخلیقی اظہار براہِ راست پورٹل پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر #SewaParv کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
- تشہیری اور برانڈنگ مواد یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔: لنکGoogle Drive link.
شرکت کا طریقہ
- فرداً فرداً شرکت
ہر کوئی “وکست بھارت کے رنگ، کَلا کے سنگ” کے موضوع پر اپنی پسند کے کسی بھی میڈئم یا مواد میں آرٹ ورک بنا کر حصہ لے سکتا ہے۔ شرکاء اپنی تخلیقات کی تصاویر اس لنک پر اپلوڈ کر سکتے ہیں: https://amritkaal.nic.in/sewa-parv-individual-participants
- 75 مقامات میں سے کسی ایک مقام پر پینٹنگ ورکشاپ میں شرکت کریں
شرکاء دیے گئے مقامات پر متعلقہ وزارتِ ثقافت کے اداروں سے رابطہ کرکے حصہ لے سکتے ہیں۔75 مقامات کی فہرست:یہاں کلک کریں(Click here)
ستائیس ستمبر 2025 کو سمبالپور، اِیٹانگر، پنے، رائے پور، بوکارو، اندور، اودے پور، پڈوچیری، احمد آباد، مینگلور، آئیزول، اگرتلہ، وردھا اور جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر منعقدہ آرٹ ورکشاپس اور صفائی مہموں میں ہزاروں شرکاء نےجس میں طلبہ، فنکار، اساتذہ اور سماج کی سرکردہ شخصیتیں شامل تھیں، بھرپورانداز میں شرکت کی۔وردھا، مہاراشٹر میں جنوبی زونل کلچرل سینٹر (ایس زیڈ سی سی) کے زیرِ اہتمام چکرگروہ، سیواگرام روڈ، ورود میں آرٹ کیمپ میں 300 سے زائد طلبہ نے شرکت کی، جہاں تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے فن کے اظہار اور مشترکہ طورپر سیکھنے کے عمل کو فروغ دیا گیا۔ہر ورکشاپ تخلیقی تعاون کا مرکز بنی، جبکہ ان سرگرمیوں سے خدمت اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کو تقویت حاصل ہوئی۔ مجموعی طورپریہ تقریبات نہ صرف ہندوستان کے فن اور ثقافتی تنوع کا جشن تھیں بلکہ تخلیقی صلاحیت، ذمہ داری اور شہریوں کے فخر کے ذریعے وکست بھارت@2047 کی تعمیر کے اجتماعی عزم کو بھی تقویت بخشتی ہیں۔
مزید تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
********
ش ح ۔ اس ۔ م ا
Urdu No-444
(रिलीज़ आईडी: 2183819)
आगंतुक पटल : 10