وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پی ایف آر ڈی اے نے ممبئی میں ”نیشنل پنشن سسٹم کو بہتر بنانے کے مشاورتی کاغذ: لچکدار، یقینی اور قابل پیش گوئی پنشن اسکیموں کے لیے تجاویز“ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا


مشاورتی کاغذ میں این پی ایس کے فریم ورک کے تحت تین علیحدہ اسکیموں کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ارکان کو زیادہ لچک اور یقین دہانی فراہم کی جا سکے

سیمینار میں این پی ایس کے تحت ریٹائرمنٹ کے نتائج کو مضبوط بنانے سے متعلق تجاویز پیش کرنے کے لیے ماہرین کو مدعو کیا گیا

Posted On: 28 OCT 2025 7:00PM by PIB Delhi

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نے آج ممبئی میں انشورنس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں ”نیشنل پنشن سسٹم کو بہتر بنانے کے مشاورتی کاغذ: لچکدار، یقینی اور قابل پیش گوئی پنشن اسکیموں کے لیے تجاویز“ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

سیمینار میں ماہرین کے متنوع گروپ نے شرکت کی جن میں ماہرینِ تعلیم، ریٹائرمنٹ انکم پریکٹیشنر، پنشن فنڈ، اینیوٹی اور لائف انشورنس سروس فراہم کنندگان کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ پی ایف آر ڈی اے کے اہم عہدیداران بھی شامل تھے۔ اس کا مقصد نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) کے ڈی کیومولیشن کے مرحلے میں پیش کردہ تین اسکیموں پر آرا اور تجاویز حاصل کرنا تھا تاکہ اسے شرکا کے لیے زیادہ لچکدار، یقینی اور قابل پیش گوئی بنایا جا سکے۔

مشاورتی کاغذ بعنوان ”نیشنل پنشن سسٹم کو لچکدار اور یقینی ریٹائرمنٹ کے لیے بہتر بنانا“ میں این پی ایس کے فریم ورک کے تحت تین علیحدہ اسکیموں کی تجویز پیش کی گئی ہے، جن میں سے ہر ایک کا مقصد مختلف شرکت کنندگان کی یقین دہانی شدہ اور لچکدار پنشن ادائیگیوں کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

 

  • پنشن اسکیم 1 (نان اشورڈ، لچکدار ڈی کیومولیشن): یہ اسکیم ایک مرحلہ وار نظامی انخلا منصوبہ (ایس ڈبلیو پی) اور اینیوٹی کے امتزاج کے ذریعے پنشن کی رقم میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے پر مرکوز ہے۔
  • پنشن اسکیم 2 (اشورڈ بینیفٹ): ایک یقینی فائدے والی اسکیم جو ہدف پنشن فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں صنعتی مزدوروں کے صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی-آئی ڈبلیو) کی بنیاد پر افراط زر میں وقفے وقفے سے ایڈجسٹمنٹ کی جاتی ہے۔
  • پنشن اسکیم 3 (پنشن کریڈٹ کے ذریعے اشورڈ): اس اسکیم میں ”پنشن کریڈٹ“ کا اختراعی تصور متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت ہر کریڈٹ ایک مقررہ ماہانہ پنشن ادائیگی کی ضمانت دیتا ہے، تاکہ ہدف پر مبنی فریم ورک کے ذریعے پیش گوئی کے امکانات اور شرکت کنندگان کی دلچسپی میں اضافہ ہو۔

سیمینار میں تین اہم ماہرین کی پریزنٹیشن شامل تھیں: پروفیسر ارن مرلی دھر (ایڈجنکٹ فیکلٹی، جارج ٹاؤن یونیورسٹی)، ڈاکٹر رینوکا سین اور جناب روی سراوگی (سی ایف اے)۔ 

ان اجلاسوں میں شرکا کے درمیان جامع مباحثے دیکھنے کو لے جو این پی ایس کے مستقبل کے لائحہ عمل اور مشاورتی کاغذ میں بیان کردہ تجاویز کے عملی نفاذ پر مرکوز تھے۔ 

ہر پریزنٹیشن کے بعد شرکا کی شمولیت کے ساتھ ایک تفصیلی بحث اور سوال و جواب کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

اسٹیک ہولڈروں کو تجاویز پیش کرنے کی دعوت

مشاورتی کاغذ پی ایف آر ڈی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور رائے و تجاویز کے لیے کھلا ہے۔  این پی ایس کے موجودہ اور ممکنہ شرکا، پنشن فنڈ، صنعت کے ماہرین، اینیوٹی اور لائف انشورنس سروس فراہم کنندگان، تعلیمی ادارے اور عام عوام اپنی آرا مشاورتی کاغذ میں فراہم کردہ فیڈ بیک ٹمپلیٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                          U: 411


(Release ID: 2183511) Visitor Counter : 9