وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کوچی، کیرالہ سے تقریباً 1,500 کلومیٹر مغرب میں فشنگ دھاؤ( ماہی گیری کے کام کاج کی کشتی) پرایک شدید زخمی ایرانی ماہی گیر کے لئے آئی سی جی نے طویل فاصلے تک طبی انخلا کو انجام دیا

Posted On: 28 OCT 2025 5:02PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نےفشنگ دھاؤ( ماہی گیری کے کام کاج کی کشتی ) الاویس پر جنریٹر میں ایندھن کی منتقلی کے دوران دھماکے کی وجہ سے دونوں آنکھوں اور دائیں کان پر گہرے زخموں کے ساتھ شدید طور پر زخمی ہونے والے ایک ایرانی ماہی گیر کا طویل فاصلے تک طبی انخلاء کامیابی سے انجام دیا۔ انجن کی خرابی کے ساتھ پانچ عملے کا جہاز کیرالہ کے کوچی سے تقریباً 1500 کلومیٹر مغرب میں بحیرہ عرب کے وسط میں واقع تھا۔

میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر (ایم آر سی سی) ممبئی نے ایم آر سی سی چابہار، ایران سے طبی ایمرجنسی کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور بین الاقوامی سیفٹی نیٹ کو فعال کیا تاکہ آس پاس کے جہازوں کو الرٹ کیا جا سکے اور مربوط امداد شروع کی جا سکے۔ مشرقی افریقی ممالک میں بیرون ملک تعیناتی سے واپسی پر آئی سی جی جہاز ساشے اور ایم ٹی  ایس ٹی آئی  گریس  جو کہ کویت سے مورونی جاتے ہوئے مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والا ٹینکر ہے، کو فوری مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ٹینکر کے عملے نے الاویس کا پتہ لگانے  کے بعد، آئی سی جی طبی عملے کی رہنمائی میں ٹیلی میڈیکل فرسٹ ایڈ اور اسٹیبلائزیشن کا انتظام کیا۔

اس کے بعد، ایم ٹی ایس ٹی آئی  گریس نے مریضوں کی منتقلی اور مزید طبی انتظام کے لیے آئی سی جی شپ ساشے سے خود کو جوڑا۔ زخمی ماہی گیر کا فی الحال آئی سی جی شپ ساشے پر جاری طبی علاج  جاری ہے ، جو مزید کارروائیوں کے لیے گوا کی طرف بڑھ رہا ہے۔

پیچیدہ، چیلنجنگ ریسکیو، بحری حدود سے باہر بحری حفاظت اور انسانی امداد کے لیے آئی سی جی کے عزم کو واضح کرتا ہے، اور اس کا یہ اقدام بحر ہند کے علاقے میں ایک قابل اعتبار اور قابل بھروسہ میری ٹائم تلاش اور بچاؤ ایجنسی کے طور پر اس کے کردار کی تصدیق کرتا ہے۔

 

**********

U.No. 399

(ش ح۔  ا م ۔ر ب)

 


(Release ID: 2183409) Visitor Counter : 8