بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی)نے مالی سال25-2024 میں حکومتِ ہند کو 43.89 کروڑ روپے منافع کے طور پر ادا کیے


این ایس آئی سی نے 3,431 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی،  جس پر ٹیکس  کے بعد منافعہ (پی اے ٹی) 146.30 کروڑ روپے  درج کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.60 فیصد زیادہ ہے

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر نے این ایس آئی سی کی ان کوششوں کی ستائش کی جن کے ذریعے وہ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو جامع معاون خدمات فراہم کرکے بااختیار بنا رہا ہے

Posted On: 28 OCT 2025 3:08PM by PIB Delhi

وزارتِ ایم ایس ایم ای کے تحت ایک مالیاتی ادارہ نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ ( این ایس آئی سی ) نے مالی سال 2024-25  میں حکومتِ ہند کو 43.89 کروڑ روپے منافعہ کے طور پر ادا کیے۔

منافعہ کا یہ چیک این ایس آئی سی کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سبھرانشو شیکھر آچاریہ نے ایم ایس ایم ای  کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی اور وزیر مملکت  محترمہ شوبھا کرندلاجے کو پیش کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ایم ای کی وزارتِ کے سکریٹری جناب ایس سی ایل داس اور وزارت و این ایس آئی سی کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

1.jpg

ڈاکٹر سبھرانشو شیکھر آچاریہ نے این ایس آئی سی کی مالیاتی حصولیابیوں  پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ادارے نے 3,431 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی، جس میں  ٹیکس کی ادائیگی کے  بعد منافعہ (پی اے ٹی) 146.30 کروڑ روپے درج کیاگیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.60 فیصد زیادہ ہے۔

مرکزی وزیر نے ایم ایس ایم ای کو جامع معاون خدمات فراہم کر کے بااختیار بنانے میں این ایس آئی سی کے اقدامات کی ستائش کی۔ دونوں رہنماؤں نے اعتماد ظاہر کیا کہ این ایس آئی سی آئندہ بھی کاروباری مواقع پیدا کرنے اور ہنر مندی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

************

ش ح۔ش ع۔ م ذ

 (UN. 391)


(Release ID: 2183334) Visitor Counter : 13