ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے نے بہار اور اتر پردیش کے 30 اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں: اشونی ویشنو


اب تک 1.6 کروڑ مسافروں نے خصوصی ٹرینوں کے ذریعے سفر کیا ہے، چھٹھ تہوار کے بعد واپسی کے سفر میں بھی اتنی ہی تعداد میں مسافروں کے آنے کی توقع

Posted On: 27 OCT 2025 8:40PM by PIB Delhi

ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے  مطلع کیا کہ تہواروں کے رواں سیزن میں بھیڑ کو سنبھالنے کے لیے باقاعدہ خدمات کے علاوہ 12,000 سے زیادہ خصوصی ٹرینوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اب تک تقریباً 1.6 کروڑ مسافر ان خصوصی ٹرینوں کے ذریعے سفر کر چکے ہیں اور چھٹھ پوجا کے بعد واپسی کے سفر کے دوران اتنی ہی تعداد میں مسافروں کے سفر کرنے کی توقع ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ریلوے کی ٹیم نے منظم طریقے سے کام کیا ہے، خاص طور پر تہواروں کےسیزن میں اچانک بڑھنے والے مسافروں کے بھیڑکو سنبھالنے میں۔ انہوں نے ہولڈنگ ایریاز، سی سی ٹی وی نگرانی، ہینڈ ہیلڈ آٹومیٹک ٹکٹ وینڈنگ مشینوں(اے ٹی وی ایم ایز) اور بہتر مسافر نقل و حرکت کے نظام کے استعمال کو اجاگر کیا تاکہ خدمات بہتر اور ہموار رہیں۔

جناب ویشنو نے چھٹھ پوجا کے موقع پر سبھی پرجوش مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈین ریلوے نے شمالی بہار اور پوروانچل کے علاقوں میں واقع تقریباً تیس اسٹیشنوں پر خصوصی انتظامات کیے ہیں، جہاں مسافروں کی سہولت کے لیے مخصوص ہولڈنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں۔ ان سہولتوں کے ذریعے مسافر آرام سے بیٹھ سکتے ہیں اور منظم انداز میں اسٹیشن کے اندر داخل ہو سکتے ہیں۔

مسافروں نے مؤثر انتظامات پر انڈین ریلوے کی تعریف کی

ہندوستانی ریلوے بہتر منصوبہ بندی، مسافروں کے لیے معیاری سہولیات اور آرام و سہولت پر زیادہ توجہ مرکوز کرتےہوئے سفر کے تجربے کو ہموار بنا رہی ہے۔ تہواروں کے دوران بھیڑکو سنبھالنے کے لیے خصوصی ٹرینوں کا مضبوط نیٹ ورک متعارف کرایا گیا ہے۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ایک مسافر نے انڈین ریلوے کے مؤثر انتظام اور صفائی کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔ سدھارودھا سوامی جی ہبّلی جنکشن پر ایک دیگر مسافر نے اطمینان کا اظہار کیا کہ خصوصی ٹرینوں کے آغاز سے تہواروں کے سیزن میں کنفرم ٹکٹ حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے۔

نئی دہلی سے چھپرا جانے والے ایک مسافر نے خصوصی ٹرینوں کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ چھٹھ منانے گھر جا رہے ہیں اور اس خاص موقع کے لیے کنفرم ٹکٹ فراہم کرانےپر انڈین ریلوے کا شکر گزار ہیں۔بھاگپور میں ایک اور مسافر نے انتظامات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیشن پر بجنے والے چھٹھ گیتوں نے تہوارکے ماحول کو مزید خوبصورت بنادیا ہے۔ادھر پونے میں ایک مسافر نے ریلوے خدمات پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے پانی، پنکھوں کی دستیابی اور ہولڈنگ ایریا میں بیٹھنے اور سوار ہونے کے منظم نتظامات کا خاص طور پر ذکر کیا۔

آنند وہار ٹرمینل سے سفر کرنے والے ایک مسافر نے خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ فراہم کی جانے والی سہولتوں اور منظم قطاروں کی بدولت ٹرین میں چڑھنے میں آسانی کے تجربے کی تعریف کی، جس سے بہت سے مسافروں کو فائدہ ہو رہا ہے۔رائے پور جنکشن ریلوے اسٹیشن پر بھی ایک اور مسافر نے اس تہوارکے سیزن میں بھیڑپر قابو پانے کے لیے قائم کیے گئے ہولڈنگ ایریا کی سہولتوں کی تعریف کی اور انہیں مسافروں کے بہترین خدمات کا ایک اہم پہلو قرار دیا۔

اپنے وسیع نیٹ ورک اور وقف افرادی قوت کے ساتھ ہندوستانی ریلوے پوری وابستگی کے ساتھ مسافروں کو مہارت اور احتیاط کے ساتھ خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اضافی ٹرینیں چلانے سے لے کر صفائی، تحفظ اور وقت کی پابندی کو یقینی بنانے تک، تہواروں کےبھیڑ کے دوران ایک ہموار اور آرام دہ سفر فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ریلوے کے ملازمین کی سرگرمی اور ان کا جذبۂ خدمت اس تنظیم کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ملک بھر میں تہواروں کے دوران سفر کو محفوظ، قابلِ اعتماد اور منظم بنائے۔

*******

 

 

UR-375

(ش ح۔ م ع ن- ت ع)


(Release ID: 2183222) Visitor Counter : 3